Friday , March 22 2019
ہوم > اسپشیل اسٹوریز > ’’چائے والا کی اصلیت سامنے آ گئی‘‘ پاکستانی نہیں بلکہ کس ملک کا شہری نکلا؟

’’چائے والا کی اصلیت سامنے آ گئی‘‘ پاکستانی نہیں بلکہ کس ملک کا شہری نکلا؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کے اتوار بازار میں چائے بنانے والا اور راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جانے والا ارشد خان پاکستانی نہیں بلکہ افغان شہری نکلا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نادرا کے ریکارڈ کے مطابق ارشد خان پاکستانی شہری

نہیں بلکہ افغان شہری ہے ۔ نادرا میں ارشد خان کا افغان شہری کے طور پر اندراج ہے تاہم ارشد خان کے پاس افغان مہاجر کارڈ بھی نہیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں چائے بنانے والے ایک نوجوان کی تصویر سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی۔ والے کی تصویر نے دھوم مچادی اور بھارتی خواتین میں اس نوجوان نے بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی۔بھارتی لڑکیوں نےنوجوان کو دنیا کا حسین ترین مرد قرار دیدیا تھا اوربہت سے لوگ تصویر کی خوبصورتی کی تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں۔ چائے فروش مردان کا 18 سالہ ارشد خان ہے جو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے پشاور موڑ بازار میں چائے کی دکان چلاتا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

کیا زندگی سے بے ترتیبی کا خاتمہ ممکن ہے؟

بےترتیبی زندگی کو خراب کرتی چلی جاتی ہے اور یہ بے ترتیبی کب ، کیسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *