Friday , March 22 2019
ہوم > پاکستان > عامر لیاقت کی پھرتیاں رنگ لے آئیں: وزیراعظم عمران خان پی ٹی آئی رہنما کو کون سا عہدہ دینے والے ہیں؟

عامر لیاقت کی پھرتیاں رنگ لے آئیں: وزیراعظم عمران خان پی ٹی آئی رہنما کو کون سا عہدہ دینے والے ہیں؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کسی بھی حکومتی عہدے سے محروم عامر لیاقت حسین کو وزیراعظم نے خوشخبری سنا دی، رکن قومی اسمبلی کا دعویٰ ہے کہ وزیراعظم نے مجھے فارم میں آنے کی ہدایت کی ہے، پیغام دیا ہے کہ اوور کروانے کا وقت آن پہنچا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان
تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی جانب سے اپنی تازہ ترین ٹوئٹ میں بڑا دعویٰ کیا گیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ ان کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات ہوئی اس دوران کراچی کی سیاسی صورت حال پرگفتگو ہوئی۔ اس دوران سانحہ ساہیوال پر وزیر اعظم کا واقعے کے ذمے داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم کیا گیا۔ جبکہ مجھے فارم میں آنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ اوور کرانے کا وقت آن پہنچا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

جنگ کا خطرہ ٹلا نہیں ہے، آنے والے دنوں میں کیا کچھ ہو سکتا ہے، وزیراعظم نے قوم کو خبردار کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) جنگ کا خطرہ ٹلا نہیں ہے، وزیراعظم نے قوم کو خبردار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *