Friday , March 22 2019
ہوم > پاکستان > اب ہوگا انصاف : سانحہ ساہیوال پر بننے والی جے آئی ٹی کے سربراہ کی انٹری، مجرموں کو کیا سزا سنائی جائے گی؟

اب ہوگا انصاف : سانحہ ساہیوال پر بننے والی جے آئی ٹی کے سربراہ کی انٹری، مجرموں کو کیا سزا سنائی جائے گی؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق آئی جی ذوالفقار چیمہ نے کہاہے کہ مقتول خلیل کی بچے جب ٹی وی سکرین پر آتے ہیں تو آنکھ ملانے کی ہمت نہیں ہوتی ،جن لوگوں نے یہ کام کیاہے ، ان کو عبرتناک سزا ملنی چاہئے، سانحہ ساہیوال جے آئی ٹی کے سربراہ کے ایمان کا امتحان ہے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے
ہوئے سابق آئی جی ذوالفقار چیمہ نے کہا کہ قتل کی ایک ہی ایف آئی آر ہوتی لیکن اس ملک میں کیا نہیں ہورہا ؟ اس میں تو مرتضی قتل کیس کی تین ایف آئی آرز درج ہوچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ساہیوال میں بہت بربریت کا مظاہرہ کیا گیا ہے ، خلیل کو دہشتگردوں کے ساتھ جوڑنے کی بھرپور کوشش کی گئی لیکن اب سی ٹی ڈی کو بھی کہنا پڑا ہے کہ وہ بے گنا ہ تھے ۔ انہوں نے کہا کہ خلیل اور اس کا خاندان بالکل بے گنا ہ تھے جنہوں نے یہ کام کیاہے ، ان میں انسانی دل نہیں تھا اور بہت ہی غیر پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہر ہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب جے آئی ٹی کے سربراہ کے ایمان کا امتحان ہے کہ وہ اس کی تفتیش کس طرح کرتے ہیں؟ آئی جی پنجاب نے بھی کہاہے کہ ہم کسی کو بچانے کی کوشش کریں گے اورحکومت پنجاب کا موقف بھی قابل تعریف ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو بہت زیادہ پیشہ ورانہ تربیت کی ضرورت ہےجب مقتول خلیل کی بچے جب ٹی وی سکرین پر آتے ہیں تو آنکھ ملانے کی ہمت نہیں ہوتی ،جن لوگوں نے یہ کام کیاہے ، ان کو عبرتناک سزا ملنی چاہئے ۔

یہ بھی دیکھیں

جنگ کا خطرہ ٹلا نہیں ہے، آنے والے دنوں میں کیا کچھ ہو سکتا ہے، وزیراعظم نے قوم کو خبردار کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) جنگ کا خطرہ ٹلا نہیں ہے، وزیراعظم نے قوم کو خبردار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *