Friday , March 22 2019
ہوم > پاکستان > ’’ عمران خان کی قسمت میں لکھا جا چکا ہے کہ وہ ۔۔۔۔‘‘ بشریٰ بی بی نے کپتان کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا

’’ عمران خان کی قسمت میں لکھا جا چکا ہے کہ وہ ۔۔۔۔‘‘ بشریٰ بی بی نے کپتان کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) خاتون اول بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے حالات جتنے مرضی برے ہوں انکو عمران خان ہی ٹھیک کریں گے، اس صدی میں عمران خان اور طیب اردگان2 ہی لیڈر ہیں، پاکستان کو خوشحال بنانا عمران خان کی قسمت میں لکھا جا چکا ہے، تبدیلی آنے میں
تھوڑا وقت لگے گا ۔تفصیلات کےمطابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے نجی ٹی وی چینل پر سینئر صحافی ندیم ملک کے ساتھ انٹر ویو میں کہنا تھا کہ جب کوئی ایسا لیڈر آجائے جس میں کوئی لالچ نہ ہو، ہر وقت اپنی عوام اور ملک میں موجود گریبوں کے متعلق سوچے، وہ لیڈر عمران خان ہی ہیں، عمران خان کی زندگی اب اللہ اور اس کے رسولﷺ کے لیے وقف ہو چکی ہے، میرا ایمان اور پختہ یقین ہے کہ صرف عمران خان کے ہاتھوں سے ہی پاکستان اوپر اُٹھے گا، پاکستان کے حالات جو بھی ہوں اب پاکستان کو ترقی دینا عمران خان کے ہاتھ میں لکھا جا چکا ہے، خوشخالی آ کر رہے گی چاہے دیر سے کیوں نہ آئے ،اس صدی میں عمران خان اور طیب اردگان دو ہی بڑے لیڈر ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

جنگ کا خطرہ ٹلا نہیں ہے، آنے والے دنوں میں کیا کچھ ہو سکتا ہے، وزیراعظم نے قوم کو خبردار کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) جنگ کا خطرہ ٹلا نہیں ہے، وزیراعظم نے قوم کو خبردار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *