8

امام الحق نے انضمام الحق سمیت تمام کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ۔۔۔۔ کرکٹ کی دنیا میں ایسا ریکارڈ قائم کر دیا کہ پاکستانی قوم خوشی سے نہال ہوگئی

سنچورین (مانیٹرنگ ڈیسک ) تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ، پاکستانی قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں ، پاکستان کے اوپننگ بلے باز امام الحق تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے تیز ترین بلے باز بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ، تو امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا ، فخر زمان ایک مرتبہ پھر امیدوں پر پورا اترنے میں ناکام رہے اور جنوبی افریقا کی جانب سے اپنے ون ڈے کیرئیر کا پہلا میچ کھیلنے والے بیرن ہینڈرکس کی گیند پر غلط شارٹ کھیلتے ہوئے 2 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوگیئں ، فخر زمان کے آوٹ ہونے کے بعد بابراعظم وکٹ پر آئے اور بابراعظم نے امام الحق کے ساتھ مل کر بہت ہی اچھے انداز میں بلے بازی کا مظاہرہ کیا ہے ، بابراعظم اور امام الحق نے بہت جلد ہی اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کرلی ۔ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں اوپنر آئے امام الحق نے شاندار کارنامہ سرانجام دیا ہے اور اپنے کیریئر کے 19 ویں میچ میں ہی ایک ہزار رنز مکمل کرلیے ، تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ پاکستان کے ہی دوسرے اوپنر فخر زمان کے پاس ہے جنہوں نے صرف 18 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا ، پاکستان کے بابر اعظم اور لیجنڈری کھلاڑی ویون رچرڈز اور کیون پیٹرسن 21 میچوں میں یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں