Thursday , May 23 2019
ہوم > پاکستان > عمران خان کا ہر ٹائیگر عمران خان بننے کے جذبے سے سرشار : وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری ان دنوں کس مشن میں مصروف ہیں ؟ خبر آگئی

عمران خان کا ہر ٹائیگر عمران خان بننے کے جذبے سے سرشار : وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری ان دنوں کس مشن میں مصروف ہیں ؟ خبر آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے دبئی میں خان صاحب لیبر کیمپ جبل علی کا دورہ کیا اس موقع پر زلفی بخاری پاکستانی مزدوروں سے گھل مل گئے،، ہفتہ کو دورے کے دور ان معاون خصوصی نے کمرے، کھانے والی جگہ اور مسجد کا جائزہ لیا ،
پاکستانی مزدوروں سے کھانے پینے اور رہنے کی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا،، معاون خصوصی نے قانونی چینلز کے ذریعی رقم پاکستان بھیجنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بینکوں کے ذریعے پیسے بھیجنے سے ملک کی خدمت ہوگی،، معاون خصوصی نے کہاکہ مزدوروں کا خیال کرنا میری اور اوورسیز وزارت کی ذمہ داری ہے۔ زلفی بخاری نے کہاکہ پاکستانیوں کو غیر ملکوں میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،ریاست آپ کے پیچھے کھڑی ہے،حکومت کو اپنی ذمیداریوں کا احساس ہے،، انہوں نے کہاکہ بیرون ملک میں کام کرنے والے پاکستانی اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں۔اس موقعے پر نیشنل بینک کی جانب سے ثقافتی اور موسیقی پروگرام کا بھی انتظام کیا گیا تھا ۔نیشنل بینک نے قانونی طریقے سے رقم پاکستان بھجوانے کے متعلق آگاھی مہم چلائی۔پاکستانی ورکرز میں نیشنل بینک کی جانب سے تحائف بھی تقسیم کیے، انہوں نے کہا کہ دورے کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو یہ احساس دلانا ہے کے ان کے بارے میں سوچا جا رہا ہے اور یہ کہ حکومت کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مشکلات کا احساس ہے۔ اس موقعہ پر نیشنل بینک کی جانب سے ثقافتی اور موسیقی پروگرام کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ نیشنل بینک حکام نے قانونی طریقے سے رقم پاکستان بھجوانے کے متعلق آگاہی مہم چلائی۔

یہ بھی دیکھیں

’’ میرے پاس وزیر اعظم کے کارڈ کے علاوہ سب کارڈ موجود ہیں۔۔۔‘‘ جو بھی ہمارے گھر آ رہا ہے وہ کیا کر رہا ہے؟ ننھی فرشتہ کا والد دکھ سے پھٹ پڑا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اسلام آباد میں زیادتی کے بعد قتل ہونی والی 10سالہ ننھی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *