Thursday , April 25 2019
ہوم > کھیل > کالے کو کالا کہنے پر سرفراز احمد پر پابندی لگ گئی ۔۔؟ جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھے ون ڈے سے کپتان سرفراز احمد کی چھٹی ، کپتانی شعیب ملک کو سونپ دی گئی

کالے کو کالا کہنے پر سرفراز احمد پر پابندی لگ گئی ۔۔؟ جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھے ون ڈے سے کپتان سرفراز احمد کی چھٹی ، کپتانی شعیب ملک کو سونپ دی گئی

جوہانسبرگ (ویب ڈیسک ) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ کا ٹاس ہوا تو سرفراز احمد کی جگہ ٹاس کرنے سینیئر بلے باز شعیب ملک پچ پر آ گئے اور ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا ہے
کہ سرفرازاحمد کو دوسرے ون ڈے میں ہونے والے واقعہ کی وجہ سے آج کا میچ نہیں کھیل رہے ، جبکہ سرفراز کی جگہ محمد رضوان وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیں گے ۔ واضح رہے کہ سرفراز احمد کی ورلڈکپ میں شرکت مشکوک ہوگئی، نسل پرستانہ جملے کسنے پر سرفراز احمد پر تاحیات پابندی لگنے یا کم سے کم بھی 10 سے 15 ایک روزہ میچز کی پابندی لگنے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئئ سی سی کا اس کے متعلق تفصیلی فیصلہ ابھی آنا ہے میں اس پر مزید کچھ نہیں کہوں گا تفصیلات کے مطابق دوسرے ون ڈے میں سرفراز احمد جنوبی افریقی آل راﺅنڈر آندرے فیلکوایو پر فقرے بازی کر کے مشکل میں پڑ گئے اور نسل پرستانہ جملوںپر انھیں پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے حسن علی کے 59 رنز کی بدولت میزبان ٹیم کو 204 رنز کا ہدف دیا،ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 80 رنز پر آدھی ٹیم سے محروم ہو گئی اور اس موقع پر پاکستان کی فتح کے امکانت کافی روشن ہو گئے تھے، لیکن پھر ایندائل فلکوایو اور روسی وین ڈر ڈوسن وکٹ پر ڈٹ گئے۔
دونوں کھلاڑیوں نے پاکستانی کپتان سرفراز احمد اور باﺅلرز کے تمام تر حربوں کو ناکام بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کیا۔ یقینی فتح ہاتھ سے نکلتے دیکھ کر قومی ٹیم کے کپتان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور جنوبی افریقی کرکٹر فلکوایو پر نسل پرستانہ جملے کس دیئے۔ سرفراز احمد حریف کو اردو زبان میں یہ کہتے سنائی دیئے کہ’ ’ابے کالے تیری امی کہاں بیٹھی ہوئی ہیں کیا پڑھوا کر آیا ہے آج تو“۔ظاہر ہے کہ بیٹسمین کو اردو کایہ جملہ سمجھ نہیں آیا ہوگا مگر سٹمپ مائیکرو فون سے شائقین نے سنا اور وہ سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے بھی کرتے رہے، یہ واقعہ جنوبی افریقی اننگز کے 37ویں اوور میں پیش آیا جب شاہین شاہ آفریدی باﺅلنگ کر رہے تھے اور اس موقع پر کمنٹیٹر نے رمیز راجہ سے اس کے معنی بھی بتانے کی گزارش کی لیکن موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے رمیز راجہ بات کو ٹال گئے۔ اب بتایا جا رہا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے سرفراز کے خلاف ایکشن لیے جانے کا امکان ہے۔آئی سی سی کے قوانین کے مطابق اگر کسی بھی کھلاڑی پر نسل پرستانہ جملے کسنے کا الزام ثابت ہوجائے تو اس پر تاحیات پابندی بھی لگائی جاسکتی ہے ۔ یا کم از اکم بھی 10 سے 15 ایک روزہ میچز کی پابندی لگائی جا سکتی ہے۔ اگر سرفراز احمد پر 10 سے 15 ایک روزہ میچز کی پابندی لگتی ہے تو ایسے میں ان کی ورلڈکپ میں شرکت مشکوک ہو جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

میری بیٹی سٹیج فور کینسر کے خلاف لڑرہی ہے، کرکٹر آصف علی نے بیٹی کیلئے دعاؤں کی اپیل کردی

لاہور(آن لائن)پاکستانی کرکٹر آصف علی کینسر کے مرض میں مبتلا اپنی بیٹی کو علاج کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *