Thursday , May 23 2019
ہوم > پاکستان > عمران خان کے نئے پاکستان میں سودے بازی نہیں چلے گی ، شاہ محمود قریشی نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

عمران خان کے نئے پاکستان میں سودے بازی نہیں چلے گی ، شاہ محمود قریشی نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

ملتان(ویب ڈیسک ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امریکا اور افغانستان کےدرمیان معاہدہ بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے اور مستقبل میں بھی مزید خوشخبریاں ملیں گی۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے معاملے پر ہمارا کام فریقین
دنیا کے مختلف ممالک میں آئینے کے بارے میں کیا روایات مشہور اور مضبوط ہیں اور پاکستان میں آئینے کے حوالے سے کیسے توہمات پائے جاتے ہیں ؟ ایک دلچسپ اور معلوماتی تحریر
کو ایک میز پر لانا اور مذاکرات کرانا تھا اور پاکستان کو اس میں کامیابی ملی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امن جنگ سے نہیں ہوتا یہ ہمارا موقف رہا ہے، دنیا نے ہمارے موقف کی تائید کی ہے اور افغانستان کا امن ہماری بھی ضرورت ہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بطور ایک پڑوسی اور خیرخواہ افغانستان کے ساتھ ہے اور افغانستان کے معاملے پر پاکستان نے اپنا کردار ادا کر دیا ہے تاہم افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغان عوام خود کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی ایوان نمائندگان میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا موقف رکھوں گا۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن سے ہونا چاہیےوزیر خارجہ کا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے حوالے سے کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت سودے بازی کرنے نہیں آئی، ہم نے پاکستان کے مفادات کا سودا نہ ماضی میں کیا نہ اب کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن سے ہونا چاہیے لیکن اپوزیشن کے رویے کے باعث اسمبلی کی کارروائی آگے نہیں بڑھ رہی۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن اسمبلی میں اپنا موقف ضرور پیش کرے مگر ہلڑبازی نہ کرے۔

یہ بھی دیکھیں

’’ میرے پاس وزیر اعظم کے کارڈ کے علاوہ سب کارڈ موجود ہیں۔۔۔‘‘ جو بھی ہمارے گھر آ رہا ہے وہ کیا کر رہا ہے؟ ننھی فرشتہ کا والد دکھ سے پھٹ پڑا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اسلام آباد میں زیادتی کے بعد قتل ہونی والی 10سالہ ننھی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *