8

نیب کی جانب سے بڑے کریک ڈاؤن کی تیاریاں مکمل! 2 سابق وزرائے اعظم، 3 سابق وفاقی وزیر اور 17 اراکین اسمبلی کو کب تک گرفتار کرلیاجائیگا؟دھماکہ خیز تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) 2 سابق وزرائے اعظم ، 3 سابق وفاقی وزیر اور 17 اراکین اسمبلی کی گرفتاری کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ، نیب کی جانب سے بڑے کریک ڈاؤن کی تیاریاں ، مارچ اور اپریل کے ماہ تک کئی بہت بڑے سیاستدانوں کی گرفتاری عمل میں آنے والی ہے ،

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سیاست اپنی تاریخ کے سب سے بڑے کریک ڈاؤن کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے ، مارچ اور اپریل کے ماہ تک کئی بہت بڑے سیاستدانوں کی گرفتاری عمل میں آنے والی ہے۔بڑے بڑے سیاستدانوں کی گرفتاریوں کا عمل تحریک انصاف کے سینئر رہنما علیم خان کی گرفتاری کے بعد سے شروع ہو چکا ہے ، اب یہ سلسلے تھمنے والا نہیں ہے ، اگلے 2 ماہ میں بہت بڑی گرفتاریاں عمل میں آئیں گی ، مارچ اور اپریل کے ماہ تک 2 سابق وزرائے اعظم ، 3 سابق وفاقی وزیر اور 17 اراکین اسمبلی کی گرفتاری کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، ان تمام سیاسی رہنماوں پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں ، نیب کی جانب سے ان تمام سیاسی رہنماؤں کیخلاف جامع تحقیقات کی گئی ہیں ، یہ تمام رہنما نیب کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے ہیں ، اسی لیے اب جلد ہی ان تمام رہنماؤں کی گرفتاری عمل میں آنے والی ہے ، ملک کی سیاست میں این آر او دیے جانے کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں ، تاہم بظاہر ایسا کچھ نہیں ہونے والا۔ وزیراعظم عمران خان موجودہ حکومت کے دور میں شروع ہونے والے سخت ترین احتساب کے عمل کو کسی صورت بریک لگانے کے حق میں نہیں ہیں۔ اسی لیے کسی بھی سیاسی رہنما کو ڈیل یا ڈھیل ملنے کا امکان بہت کم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں