Saturday , February 23 2019
ہوم > پاکستان > جو کام نواز شریف اور آصف زرداری نہ کر سکے وہ حکومت کی اتحادیوں نے کر دکھایا، مونس الٰہی کو تو وزارت مل گئی مگر۔۔۔۔’ بلوچستان عوامی پارٹی ‘ کوکیا ملنے والا ہے؟ ناقابلِ یقین انکشاف

جو کام نواز شریف اور آصف زرداری نہ کر سکے وہ حکومت کی اتحادیوں نے کر دکھایا، مونس الٰہی کو تو وزارت مل گئی مگر۔۔۔۔’ بلوچستان عوامی پارٹی ‘ کوکیا ملنے والا ہے؟ ناقابلِ یقین انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے منی بجٹ کی منظوری کئے لیے مزید 2 وزارتیں اتحادیوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔بلوچستان عوامی پارٹی اورمسلم لیگ ق سےایک ایک وزیر لیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔حکومت

کو منی بجٹ کی منظوری کے لیے اتحادیوں کی مدد درکار ہے جس کے لیے اتحادی جماعتوں سےمزیدوزراءکی وفاقی کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا گیا ۔بلوچستان عوامی پارٹی اورمسلم لیگ ق سےایک ایک وزیر لیا جائے گا۔واضح ہو کہ اس سے پہلے مسلم لیگ ق سے مونس الہٰی کو وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ق کے درمیان طے شدہ معاملات پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے جس کے تحت صوبے کے بعد وفاق میں بھی مسلم لیگ ق کو وزارت دی جائے گی، پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہیٰ اگلے ہفتے اپنی وزرات کا حلف اٹھائیں گے۔مونس الہیٰ کو صنعت و پیداوار کا قلمدان دیا جائے گا۔ دوسری جانب :مونس الہٰی کووزارت صنعت دینےپرحکومت کےاندرمخالفت پائی جاتی ہے جبکہ مسلم لیگ ق کی طرف سےمونس الہٰی کیلئےوزارت صنعت وپیداوارکاتقاضا کیا جا رہا ہے۔حکومتی اراکین کا موقف ہے کہ وزیرصنعت کاپنجاب کےچھوٹےاوردرمیانےدرجےکی صنعتوں میں گہرا اثرورسوخ ہوتاہے ۔اس سے وزارت صنعت رکھنےسےمسلم لیگ ق کاپنجاب میں اثربڑھےگا۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور پاکستان مسلم لیگ ق میں اختلافات کی خبریں سر گرم رہیں۔حکومت کے لیے بھی اتحادی جماعت کو ناراض کرنا نقصان دہ ثابت ہو سکتا تھا۔ذرائع کے مطابق
ق لیگ سے وعدہ کیا گیا تھا کہ انہیں صوبے میں اور وفاق میں دو دو وزارتیں دی جائیں گی۔تاہم معاہدے پر مکمل عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے حکومت اور ق لیگ میں اختلافات پیدا ہونا شروع ہوئے۔کچھ روز قبل دنووں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت میں ملاقات ہوئی تھی،جس میں پاکستان تحریک انصاف نے ق لیگ کو تمام تحفظات دور کروانے کی یقین دہانی کرئی تھی۔دنوں جماعتوں میں تعاون جاری رکھنے اور اتحاد کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق ہوا ۔ دنوں سیاسی جماعتوں کے درمیان اس سلسلے میں ایک تحریری معاہدہ طے پایا کہ جلد ہی پنجاب یا وفاق میں ق لیگ کے دو وزراء حلف اٹھائیں گے جب کہ وزراء کو اپنے محکموں میں فری ہینڈ دیا جائے گا۔ق لیگ کے ایم این ایز والے حلقوں میں کوئی مداخلت نہیں کی جائے گی جب کہ ق لیگ کے لوگوں کو کارپوریشن سمیت مخلتف محکموں میں جگہ دی جائے گی۔ اور اہم امور میں ق لیگ کو اعتماد میں لیا۔

یہ بھی دیکھیں

پلوامہ حملے کے بعد پاک بھارت تجارت تا حال بند ۔۔ آئندہ آنے والے دنوں میں کون کون سی اشیاء مہنگی ہونے کا خدشہ ہے ؟ عوام کو پریشان کر دینے والی خبر

لاہور(ویب ڈیسک ) پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے سبب واہگہ بارڈر سے دونوں ممالک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *