Thursday , April 25 2019
ہوم > پاکستان > ورلڈ کپ 2019 کا سہرا کس کے سر سجنے والا ہے؟ وسیم اکرم نے فیورٹ ٹیم کا نام بتا دیا ، شائقین کرکٹ کی نظریں سوئنگ کے سلطان کی پیش گوئی پر لگ گئیں

ورلڈ کپ 2019 کا سہرا کس کے سر سجنے والا ہے؟ وسیم اکرم نے فیورٹ ٹیم کا نام بتا دیا ، شائقین کرکٹ کی نظریں سوئنگ کے سلطان کی پیش گوئی پر لگ گئیں

کراچی(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ورلڈ کپ 2019ءکا ٹائٹل جیتنے کیلئے بھارتی ٹیم کو فیورٹ قرار دے دیا۔اپنے وقت کے بہترین سوئنگ باﺅلر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی سائیڈ ”ڈارک ہارس“ثابت ہوگی جو سرپرائز کر سکتی ہے البتہ پاکستانی ٹیم سے بہتر توقعات

وابستہ کی جا سکتی ہیں جس کے پاس عالمی کپ جیتنے کا سنہری موقع ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بہترین پلیئرز کا گروپ موجود ہے اور یہ لوگوں کی بہت بڑی غلطی ہو گی کہ وہ پاکستانی ٹیم کو یکسر نظر انداز کردیں،پاکستان سپر لیگ نے قومی ٹیم کو بہترین کھلاڑی دیئے ہیں اور محمد حفیظ اور شعیب ملک کے علاوہ دیگرکھلاڑی ابھی نوجوان ہیں جس کا پاکستان کو فائدہ ہوگاکیوں کہ اس ٹیم کی فیلڈنگ بھی کافی بہتر ہوگئی ہے۔وسیم اکرم کاکہنا تھا کہ شائقین پاکستانی ٹیم کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں جسے ان کی حمایت حاصل ہو گی لیکن بھارتی ٹیم بہرحال فیورٹ کہی جا سکتی ہے۔ یاد رہے کہ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 30مئی سے انگلینڈ میں شروع ہوگا اور ایونٹ کا فائنل لارڈز میں14جولائی کو کھیلا جائے گا، آسٹریلیا ایک مرتبہ پھر اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گا جب کہ پاکستان میگا ایونٹ میں اپنا پہلا مقابلہ 31مئی کو ویسٹ انڈیز سے کھیلے گا۔

یہ بھی دیکھیں

بریکنگ نیوز: تحریک انصاف اور (ق ) لیگ کے ارکا ن آپس میں لڑ پڑے ۔۔۔ عمران خان کی پریشانیاں بڑھا دینے والی خبر

لاہور(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق چیمہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *