Saturday , February 23 2019
ہوم > پاکستان > ورلڈ گورنمنٹ سمٹ : وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کے دوران عرب حکمرانوں کے درمیان بیٹھ کر مسکرانے والی یہ شخصیت در اصل کون ہیں؟ جان کر آپ بھی وزیر اعظم کے دیوانے ہوجائیں گے

ورلڈ گورنمنٹ سمٹ : وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کے دوران عرب حکمرانوں کے درمیان بیٹھ کر مسکرانے والی یہ شخصیت در اصل کون ہیں؟ جان کر آپ بھی وزیر اعظم کے دیوانے ہوجائیں گے

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان دبئی کے حاکم شیخ راشد المکتوم کی خصوصی دعوت پر کل مختصر دورہ پر متحدہ عرب امارات پہنچے جہاں پر انکا پرتپاک استقبال کیا گیا، وزیر اعظم عمران خان کی کار ڈپلومیسی کارآمد رہی اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شہزادہ محمد بن
النہیان انکا استقبال کرنے کے لیے خود متحدہ عرب امارات کے ائیر پورٹ پر موجود تھے۔وزیر اعظم عمران خان نے ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہا کہ پہلے پاکستان میں وسائل کو حکمرانوں کے شاہانہ اسٹائل پر خرچ کیا جاتا تھا ، جس کی وجہ سے لوگ ٹیکس نہیں دیتے تھے کیونکہ انہیں یقین تھا کہ انکا پیشہ ان کی بجائے حکمرانوں پر خرچ ہو رہا ہے لیکن اب پاکستان کے حالات بہت مختلف ہو چکے ہیں لوگوں کو ٹیکس نیٹ ورک میں لایا جا رہا ہے، لوگ وں کاحکومت پر اعتماد بحال ہوتا جا رہا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب سرمایہ کاروں کو بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ یہ اچھا موقع ہے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا ، ہم پاکستان کو طرز مدینہ ریاست بنانے جا رہے ہیں۔ عمران خان کا خطاب سنتے ہوئے پوری دنیا کے حکمران نہ صرف حیران ہوئے بلکہ بڑے اعتماد کے ساتھ انکی باتیں سنتے رہے اور محسور ہوتے رہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہوری دنیا کے حکمرانوں کے ساتھ ساتھ ایک شخص بیٹھا وزیر اعظم کی باتیں بڑے پر اعتماد طریقے سے سن رہا ہے، اور انکے شہرے پر بڑی خوشی دکھائی ہے، یہ شخصیت کوئی اور نہیں بلکہ وزیر اعظم عمران خان ملٹری سیکرٹری بریگیڈئیر افتخار چیمہ ہیں ۔ اور انکی پہلے بھی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ تصاویر منظر عام پر آچکی ہیں۔



یہ بھی دیکھیں

پلوامہ حملے کے بعد پاک بھارت تجارت تا حال بند ۔۔ آئندہ آنے والے دنوں میں کون کون سی اشیاء مہنگی ہونے کا خدشہ ہے ؟ عوام کو پریشان کر دینے والی خبر

لاہور(ویب ڈیسک ) پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے سبب واہگہ بارڈر سے دونوں ممالک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *