Saturday , February 23 2019
ہوم > پاکستان > ایک ساتھ اربوں روپے۔۔۔۔ مراد سعید نے تمام وزراء کو پیچھے چھوڑ دیا ، سعودی ولی عہد کی آمد سے قبل وزیر اعظم کو ایسی خوشخبری سنا دی کہ پورے ملک کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں

ایک ساتھ اربوں روپے۔۔۔۔ مراد سعید نے تمام وزراء کو پیچھے چھوڑ دیا ، سعودی ولی عہد کی آمد سے قبل وزیر اعظم کو ایسی خوشخبری سنا دی کہ پورے ملک کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر مواصلات مراد سعید نے مواصلات اور پوسٹل سروسز کے محکمے میں اعلیٰ کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اربوں روپے کا ریکارڈ منافع کما لیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مراد سعید نے دونوں وزارتوں میں ملکی تاریخ کا تیز ترین ریکارڈ ریونیو حاصل کر لیا۔م

لکی اداروں کو خسارے سے نکال کر منافع بخش بنانے میں مراد سعید اہم کردارا ادا کر رہے ہیں۔وزارت مواصلات کا ریونیو 4 ماہ میں 9 ارب 54 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ادارے میں احتساب کے عمل سے 4 ارب 32 کروڑ سے زائد کی وصولی ہوئی۔3 ماہ میں انقلابی اقدامات سے ریونیو میں 184 فیصد اضافہ ہوا۔ارجنٹ میل اور سیم ڈے ڈلیوری سروس بھی ریونیو میں اضافے کی بڑی وجہ ہیں۔واضح رہے حکومت کی 100روزہ گارکردگی کی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے مراد سعید کی کارکردگی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے کئی وزراء کی کارکردگی بہت اچھی ہے،مراد سعید نے بہت اچھا کام کیا اس لیے اس کو وفاقی وزیر بنا دیا،مراد سعید وہ واحد وزیر ہیں جنہیں شاندار کارگردگی پر ترقی دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران اپنے تمام وفاقی وزراء سے 100 روزہ کارگردگی کی رپورٹ طلب کی تھی۔ وزیراعظم نے اجلاس کے دوران تمام وزراء کی کارگردگی کا جائزہ لیا تھا۔ اس دوران وزیراعظم نے جن وزراء کی کارگردگی کو سراہا تھا، ان میں وزیر ریلوے شیخ رشید، وزیر مملکت برائے داخلہ مراد سعید اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی شامل تھے۔
جبکہ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے وزیر مملکت برائے داخلہ مراد سعید کو ترقی دینے کا فیصلہ کیا تھا۔وزیراعظم نے مراد سعید کو وزیر مملکت کے عہدے سے ترقی دے کر وفاقی وزیر کا عہدہ سونپنے کا اعلان کیا تھا۔ وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید 100روزہ کارکردگی میں سب پر بازی لے گئے تھے ۔حکومت کے پہلے سو روز کے دوران وزارت مواصلات سے قومی خزانے کو3ارب 72کروڑ 17لاکھ کا فائدہ ہوا۔احتساب کے عمل سے بھی 46 کروڑ کی ریکوری ہوئی ،مالی فائدہ لینڈ ریکوری ، کفایت شعاری اور گاڑیوں کی نیلامی سے ہوا۔

یہ بھی دیکھیں

پلوامہ حملے کے بعد پاک بھارت تجارت تا حال بند ۔۔ آئندہ آنے والے دنوں میں کون کون سی اشیاء مہنگی ہونے کا خدشہ ہے ؟ عوام کو پریشان کر دینے والی خبر

لاہور(ویب ڈیسک ) پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے سبب واہگہ بارڈر سے دونوں ممالک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *