26

نادرا نے اچانک ہزاروں پاکستانیوں کے شناختی کارڈز بلاک کر دیئے۔۔۔۔ اس میں کہی آپ بھی شامل تو نہیں ؟ وجہ ایسی کہ ہر کوئی سر پکڑ کر بیٹھ گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نادرا نے خود کو افغانی طاہر کر کے شناختی کارڈ بنوانے والے 10 ہزار 144 پاکستانیوں کے شناختی کارڈوں کو بلاک کر دیا ہے، ان افراد نے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے مہاجرین سے وطن واپسی پروگرام کے تحت 400 ڈالر فی کس کے حساب سے رقوم بھی وصول کی تھیں۔


تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے خود کو افغانی ظاہر کرنے والے 10 ہزار 144 پاکستانیوں کے شناختی کارڈز بلاک کردیئے،ان افراد نے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے مہاجرین سے وطن واپسی پروگرام کے تحت 400 ڈالر فی کس کے حساب سے رقوم بھی وصول کی تھیں۔ اس حوالے سے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ نادرا نے خود کو افغان شہری ظاہر کرنے والے پاکستانیوں کا سراغ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ڈیٹا سے لگایا اور ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے شناختی کارڈز بلاک کردیئے۔نادرا حکام نے بتایا کہ شناختی کارڈ بلاک کیے جانے کے بعد ان میں سے کچھ شہریوں نے مختلف عدالتوں سے بھی رجوع کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں