Friday , April 19 2019
ہوم > انٹرنیشنل > پاکستان آنے سے پہلے سعودی ولی عہد کہاں اور کیا کام کر رہے ہیں؟ محمد بن سلمان کی ایسی تصاویر منظر عام پر آگئیں کہ ہر کوئی عش عش کر اُٹھا

پاکستان آنے سے پہلے سعودی ولی عہد کہاں اور کیا کام کر رہے ہیں؟ محمد بن سلمان کی ایسی تصاویر منظر عام پر آگئیں کہ ہر کوئی عش عش کر اُٹھا

جدہ (ویب ڈیسک ) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی حالیہ دنوں کی چند ایسی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جن میں انہیں کعبہ شریف کے اندر نوافل ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد کی یہ تصاویر حرم مکی میں تعمیر اور توسیع

کے منصوبہ کے جائزہ کے لئے ان کی الحرم الشریف آمد کے موقع پر لی گئی ہیں، انہی بعض تصاویر میں وہ کعبہ اللہ کو غسل دینے کی سعادت حاصل کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کے روز مسجد حرام کی زیارت کی۔ اس موقع پر انھوں نے مسجد حرام میں توسیع کے کام اور متعمرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ شہزادہ محمد نے کعبہ اللہ کا طواف کیا اور چھت پر بھی گئے۔یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 سے 17 فروری تک پاکستان کا دورہ کرینگے۔ اس دوران وہ وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں قیام کریں گے۔ سعودی سفارت خانے کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 20 ارب ڈالر کے معاہدے ہوں گے۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے سے دونوں ممالک کے نئے دور کا آغاز ہوگا،بعد ازاں سعودی ولی عہد کوالالمپور روانہ ہونگے ۔ واضح رہے کہ سعودی ولی عہد کی سیکیورٹی ٹیم گزشتہ روز پاکستان پہنچی تھی اور اس نے اسلام آباد کے مختلف مقامات کا دورہ کرنے کے علاوہ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا تھا۔


یہ بھی دیکھیں

بھارت ، قہر خداوندی کی پکڑ میں ،35افراد ہلاک ، ہسپتالوں میں جگہ کم پڑنے لگی ، ہر طرف چیخ وپکار

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بھارت ، قہر خداوندی کی پکڑ میں ،35افراد ہلاک ، ہسپتالوں میں جگہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *