Saturday , February 23 2019
ہوم > انٹرنیشنل > ’’ میزائل تیار ، تمام فوجی اڈے نشانے پر آگئے ‘‘ ایران نے امریکہ کے خلاف طبل جنگ بجا دیا ، ایسا قدم اُٹھا لیا کہ ٹرمپ کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی

’’ میزائل تیار ، تمام فوجی اڈے نشانے پر آگئے ‘‘ ایران نے امریکہ کے خلاف طبل جنگ بجا دیا ، ایسا قدم اُٹھا لیا کہ ٹرمپ کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی

تہرا ن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے نائب وزیر دفاع رضا طلائنک نے دعویٰ کیا کہ شام میں امریکا کے تمام فوجی اڈے ایران کے میزائلوں کی زد میں ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے طلائنک نے امریکیوں کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ

امریکی اڈوں کو ایران کے اندر سے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ایرانی نائب وزیر دفاع نے کہا کہ پابندیوں کے 40 سال کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران خطے کا پہلا مٴْحرک بن چکا ہے۔ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکیوں اورصہیونیوں کو ایران کی طاقت کا اندازہ ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ شام سے بھاگ رہے ہیں مگر قاسم سلیمانی اور مدافعین حرم اہل بیت نے امریکیوں اور صہیونیوں کو سبق سکھا دیا ہے۔اٴْنہوں نے مزید کہا کہ ایران دینی، سائنسی اور ثقافتی اعتبار سے مشرق وسطیٰ کی سٴْپر پاور بن چکا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہیو نے ایران کو بڑی دھمکی دی ہے ان کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل پر حملہ کیا گیا تو یہ انقلاب ایران کی آخری سالگرہ ہوگی۔ اپنے ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایران کی دھمکیوں کو نظرانداز نہیں کرتا لیکن ان سے خوفزدہ نہیں ہوں۔ اگر اسرائیل پر حملہ کیا گیا تو یہ انقلاب ایران کی آخری سالگرہ ہوگی۔ دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انقلاب ایران کی وجہ سے 40 سال سے صرف کرپشن، جبر اور دہشت گردی پیدا ہوئی۔ انہوں نے انقلاب ایران کو عوام کے لیے ناکام قرار دے دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی عوام انقلاب ایران سے کہیں زیادہ روشن مستقبل کے مستحق ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

محمد بن سلمان جب چین پہنچے تو جانتے ہیں ایئر پورٹ پرکون استقبال کیلئے کو نسی خا تون موجود تھی ؟

بیجنگ (نیوز ڈیسک ) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جنوبی ایشیا دورے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *