17

1اسد قیصر، شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک کی چھٹی۔۔۔ عمران خان کا وفاقی کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ ، وزیر اعظم نے یہ فیصلہ کس کے کہنے پر کِیا؟ خبر نے کراچی سے لے کر اسلام آباد تک ہلچل مچا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک پر خاصے برہم ہیں کیو نکہ ان حضرات نے شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے کی حمایت کی


تھی، حالات بتاتے ہیں کہ تین ،چار وفاقی وزراء کی چھٹی ہونے والی ہے۔تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل وزیراعظم عمران خان کابینہ اجلاس میں غصے میں نظر آئے۔وزیراعظم نے کہا کہ غلط کام کرنے والوں کا دفاع نہیں کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی کہا کہ جو چھوڑ کر جانا چاہتا ہے چلا جائے کسی کو نہیں روکا جائے گا۔میں نے نہ تو خود غلط کام کیا اور نہ ہی کسی اور کو کرنے دوں گا۔کرپشن کرنے والے کے لیے کوئی معافی نہیں ہے۔وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کی کارگاردگی سے بھی مایوس نظر آئے۔ اس حوالے سے تازہ ترین انکشاف ہارون رشید کی جانب سے کیا گیا ہے ۔انکا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی طبیعت کے باوجود کافی عرصہ صبر کیا ہے تاہم اب کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔انہوں نے اپنے کالم میں ان انکشافات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم تین چار لوگوں پر خاصے برہم ہیں جن میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک شامل ہیں۔یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو قائل کیا کہ شہباز شریف کو پی اے سی کا چئیرمین بنا دینا چاہیے۔اب بھی یہ لوگ ایک گروپ بن کر کام کر رہے ہیں جس کے بعد وزیر اعظم ان وزراء سے خاصے نالاں ہیں۔انہوں نے لکھا کہ حالات جس طرف جا رہے ہیں یوں لگتا ہے کہ آنے والے دنوں میں کچھ وزیروں کی چھٹی ہونے والی ہے اور انکی جگہ نئے لوگوں کو دی جا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں