Friday , April 19 2019
ہوم > پاکستان > یہ کریں گے محمد بن سلمان کا استقبال ۔۔۔؟ راحیل شریف کے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچتے ہی ایسا کام ہوگیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دوڑیں لگ گئیں،خبر ملتے ہی وزیر اعظم عمران خان بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے

یہ کریں گے محمد بن سلمان کا استقبال ۔۔۔؟ راحیل شریف کے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچتے ہی ایسا کام ہوگیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دوڑیں لگ گئیں،خبر ملتے ہی وزیر اعظم عمران خان بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) ‏جنرل راحیل شریف کی پارلیمنٹ ہاؤس آمدکےموقع پرپارلیمنٹ ہاؤس کی لفٹ میں خرابی،راحیل شریف کی واپسی کےوقت دوسری لفٹ میں سوارارکان اسمبلی پھنس گئے۔تفصیلات کے مطابق اسلامی اتحاد فورس کے سربراہ اور سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف آج پارلیمنٹ کا دورہ کیا، پارلیمنٹ کے دورے

سے واپسی کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس کے مطابق راحیل شریف کی واپسی کےوقت دوسری لفٹ میں سوارارکان اسمبلی پھنس گئے،لفٹ میں پھنسنےوالوں میں شبلی فراز،سینیٹرجاویدعباسی اوردیگرارکان شامل تھے جبکہ راحیل شریف کےعملےکے ارکان بھی خراب ہونے والی لفٹ میں موجود تھے۔لفٹ کی خرابی کی وجہ سے موقع پر موجود عملے کو طلب کیا گیا جنہوں نے ‏کئی منٹ بعد لفٹ کا دروازہ باہر سے کھولا گیا اور ارکان پارلیمنٹ باہر نکلے۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے سینٹیر جاوید عباسی نے شبلی فراز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کی لفٹوں کودرست کرانےکی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ جنرل (ر) راحیل شریف کی وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ،وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملکی و بین الاقوامی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران دہشت گردی کے خلاف اسلامی اتحاد کے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں علاقائی امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،جنرل (ر) راحیل شریف نے وزیرخارجہ کو دہشت گردی کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد کے اقدامات سے آگاہ کیا،جنرل (ر) راحیل شریف کی سربراہی میں اسلامی فوجی اتحاد کا وفد پاکستان کے دورے پر ہے، گزشتہ روز راحیل شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی تھی۔
واضح رہے کہ سعودی ولی عہد سلمان بن عبدالعزیز بھی 16 فروری کو بڑے وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ رہے ہیں اور جنرل (ر) راحیل شریف کے دورے کو بھی اس دورے کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بریکنگ نیوز: اسد عمر کے بعد عثمان بزدار کی بھی چھٹی ۔۔۔ نیا وزیر اعلی پنجاب کون ہو گا؟ نام بھی سامنے آ گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )تجزیہ کار نے حامد میر نے کہاہے کہ وزیر خزانہ اسد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *