Saturday , February 23 2019
ہوم > پاکستان > پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا رُکن بنتے ہی شیخ رشید کا کیا نقصان ہونے والا ہے؟ وفاقی وزیر کو پیشگی آگاہ کر دیا گیا

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا رُکن بنتے ہی شیخ رشید کا کیا نقصان ہونے والا ہے؟ وفاقی وزیر کو پیشگی آگاہ کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینئر صحافی و عمران خان کے کزن حفیظ اللہ خان نیازی کا کہنا ہے کہ شیخ رشید اے پی سی کے رکن بن گئے تو انکی ساکھ کو نقصان ہوگا کیونکہ کوئی بھی وزیر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا رکن نہیں بن سکتا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی

چینل کے پروگرام مین گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و عمران خان کے کزن حفیظ اللہ خان نیاز ی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید اے پی سی کے رکن بن گئے تو انکی ساکھ کو نقصان ہوگا کیونکہ کوئی بھی وزیر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا رکن نہیں بن سکتا ،شیخ رشید سیاست میں ایک غیر سنجیدہ کردار ہیں لیکن اب ان کی جانب سے غیر سنجیدگی کو سنجیدگی ظاہر کرنا شروع کردیا گیا ہے ، شیخ رشید نے ساری زندگی اپنی بدکلامی اور چرب زبانی سے سیاست چلائی ہے اور بہت سے لوگوں کی زبان اور ذہن خراب کیاہے ۔حفیظ اللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پتہ ہونا چاہئے کہ حکمرانی ایک سنجیدہ کام ہے ، اب اگر شیخ رشید کے پی اے سی کے رکن بننے سے تحریک انصاف کو کوئی نقصان ہوتا ہے تو اس کے ذمہ داری شیخ رشید پر عائد ہوگی بلکہ شیخ رشید کوبھی نقصان ہوگا کیونکہ وہ ایک وزیر ہیں اور پی اے سی کے رکن بن ہی نہیں سکتے ۔ اب اگر شیخ رشید کے پی اے سی کے رکن بننے سے تحریک انصاف کو کوئی نقصان ہوتا ہے تو اس کے ذمہ داری شیخ رشید پر عائد ہوگی بلکہ شیخ رشید کوبھی نقصان ہوگا کیونکہ وہ ایک وزیر ہیں اور پی اے سی کے رکن بن ہی نہیں سکتے ۔

یہ بھی دیکھیں

پلوامہ حملے کے بعد پاک بھارت تجارت تا حال بند ۔۔ آئندہ آنے والے دنوں میں کون کون سی اشیاء مہنگی ہونے کا خدشہ ہے ؟ عوام کو پریشان کر دینے والی خبر

لاہور(ویب ڈیسک ) پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے سبب واہگہ بارڈر سے دونوں ممالک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *