Friday , April 19 2019
ہوم > پاکستان > ’’ اللہ تعالیٰ کے بعد عمران خان کی محنت کا پھل مل گیا ‘‘ پاکستان پر اربوں ڈالروں کی برسات، سعودی ولی عہد کی آمد سے قبل ایک اور بڑی خوشخبری آگئی

’’ اللہ تعالیٰ کے بعد عمران خان کی محنت کا پھل مل گیا ‘‘ پاکستان پر اربوں ڈالروں کی برسات، سعودی ولی عہد کی آمد سے قبل ایک اور بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہاہے کہ اللہ کے بعد یہ عمران خان کی محنت کا نتیجہ ہے کہ سعودی ولی عہد کے آنے پر اربوں کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ عمران

خان ایک ایماندار آدمی ہیں ، ان کاکوئی حکومت سے متعلقہ شخص یا رشتہ دار کاروبار نہیں کررہا ہے ، ہم اپوزیشن کو برا کہتے ہیں اور اپوزیشن ہم کوبرا کہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے بعد یہ عمران خان کی محنت کا نتیجہ ہے کہ سعودی ولی عہد کے آنے پر اربوں کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا جائیگا ، عمران خان نے کابینہ میں یہ بات خود کی ہے کہ لوگوں کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے جس پر ان کومجبوری بتائی گئی ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ بہت جلد ملک میں اربوں کی سرمایہ کاری ہورہی ہے ۔خیال رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آ گئیں ہیں، ذرائع سعودی سفارت خانہ کا کہنا ہے سعودی علی عہد محمد بن سلمان 16 سے 17 فروری تک دورہ کریں گے، اس دورہ کے دوران پاکستان اور سعودی عرب میں بیس ارب ڈالر کے معاہدے ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے سعودی ولی عہد وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے، سعودی ولی عہد دورہ پاکستان کے بعد کوالالمپور روانہ ہوں گے۔سعودی سفارت خانہ کے مطابق سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا اور بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان آئے گی۔دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے شاہی مہمان کے استقبال کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، سعودی ولی عہد اور شاہی مہمانوں کے لئے قیام و طعام کے مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

گورنر پنجاب چوہدری سرور کو اچانک کینیڈا سے واپس بلا لیا، وفاق کے بعد پنجاب میں کس کس بڑے کی چھٹی کروائی جانے والی ہے؟

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) وفاق کے بعد پنجاب حکومت میں بھی بڑی تبدیلیوں کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *