21

نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان سے محبت مہنگی پڑگئی۔۔۔ ریاستی وزیر کو کس بالی ووڈ اداکار کے کہنے پر کپل شرما شو سے نکل دیا گیا؟ یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

ہریانہ (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہونے والے حملے کے بعد سابق کرکٹر و ریاستی وزیر نوجوت سنگھ سدھو کو ’دی کپل شرما شو‘ سے نکال دیا گیا ہے لیکن بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سدھو کو بالی وڈ کے ایک خان کے کہنے پر شو

سے نکالا گیا۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں غاصب بھارتی فوج پر کار خودکش دھماکے میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارت روایتی پاکستان دشمنی پر اتر آیا اور بغیر کسی تحقیقات کے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ مقبوضہ وادی میں ہونے والے حملے کو جواز بنا کر انتہا پسند ہندوؤں نے پاکستان کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے اور سابق بھارتی کرکٹر و ریاستی وزیر نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان کے خلاف بیان نہ دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے دھمکیوں کے بعد کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘ سے نوجوت سنگھ سدھو کو باہر کر دیا گیا تھا جن کے بعد ارچنا سنگھ اب ان کی جگہ لیں گی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کو بالی وڈ اداکار سلمان خان کے کہنے پر’دی کپل شرما شو‘ کی کاسٹ سے علیحدہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ بھارتی پنجاب کے وزیر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے بھی پلوامہ حملے کی مذمت کی لیکن ساتھ ہی انہوں نے بھارتی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا مٹھی بھر لوگوں کے عمل پر آپ پوری قوم کو قصور وار ٹھہرائیں گے یا کسی فرد کو؟ واضح رہے کہ بھارتی اداکار سلمان خان نے سلور اسکرین کے ساتھ چھوٹی اسکرین پر بھی سرمایہ کاری کررکھی ہے اور اس وقت وہ بھارت کے مشہور کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘ کو پروڈیوس بھی کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں