Thursday , April 25 2019
ہوم > شوبز اور فیشن > ثانیہ مزرا نے تو شعیب ملک سے شادی کر لی مگر۔۔۔۔ انکی چھوٹی بہن ’ انعم مرزا‘ اپنے شوہر سے طلاق لینے کے بعد کس لڑکے سے شادی کرنے جا رہی ہیں اوراسکا تعلق کس ملک سےہے؟ خبر آتے ہی ہر کوئی حیران رہ گیا

ثانیہ مزرا نے تو شعیب ملک سے شادی کر لی مگر۔۔۔۔ انکی چھوٹی بہن ’ انعم مرزا‘ اپنے شوہر سے طلاق لینے کے بعد کس لڑکے سے شادی کرنے جا رہی ہیں اوراسکا تعلق کس ملک سےہے؟ خبر آتے ہی ہر کوئی حیران رہ گیا

حیدر آباد دکن( نیوز ڈیسک) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی چھوٹی بہن انعم مرزا دوسری بار شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔نامورفیشن ڈیزائنر اورثانیہ مرزا کی چھوٹی بہن انعم مرزا نے گزشتہ برس مئی میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے بھارتی بزنس مین اکبررشید سے طلاق لی تھی اوراب علیحدگی

کے ایک سال بعد 25 سالہ انعم مرزا ایک بار پھر شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انعم بھارتی کرکٹر اظہرالدین کے بیٹے اسد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی۔ انعم اور اسد کچھ عرصہ قبل ہی ایک دوسرے سے ملے تھے بعد ازاں یہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی اور اب دونوں رواں سال کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔تاہم ابھی تک انعم اور اسد کی جانب سے شادی کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی گئی ہے لیکن دونوں سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فعال ہیں اور اسد کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی پوسٹ سے صاف ظاہر ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے انتہائی قریب ہیں۔واضح رہے کہ انعم مرزا فیشن انڈسٹری میں بہت زیادہ فعال ہیں انہوں نے ’’بازار‘‘ کے نام سے اپنا فیشن آؤٹ لیٹ بھی متعارف کرایا ہے جس کی برانڈ ایمبسیڈر ثانیہ مرزا ہیں۔ یاد رہے کہ انعم مرزا کی طلاق کے وقت افواہیں گردش کررہی تھیں کہ انعم کا زیادہ وقت اپنے گھراورشوہر کے بجائے اپنی بڑی بہن ثانیہ کی اسٹائلسٹ بننے اوران کے لیے ڈیزائنر لباس منتخب کرنے میں گزرتا ہے اور وہ اپنی شادی شدہ زندگی کو زیادہ وقت نہیں دے پاتی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

یوں ہی تو شہرت نہیں مل جاتی ۔۔۔۔ پیارکا پنچ نامہ سے مشہور ہونے والی بالی ووڈ حسینہ کا ڈائریکٹراس سے کس غیر فطری کام کا مطالبہ کرتا تھا؟ اداکارہ بالآخر بول پڑیں

ممبئی ( ویب ڈیسک) بالی ووڈ میں ادکاراؤں کو شہرت پانے کیلئے جن چیزوں کا …