Thursday , April 25 2019
ہوم > انٹرنیشنل > منہ پر دوستیاں پیٹھ پیچھے چھرا : اوآئی سی اجلاس میں بھارت کو دراصل کس ملک نے مدعو کیا تھا؟ نام سامنے آتے ہی عمران خان بھی حیران رہ گئے

منہ پر دوستیاں پیٹھ پیچھے چھرا : اوآئی سی اجلاس میں بھارت کو دراصل کس ملک نے مدعو کیا تھا؟ نام سامنے آتے ہی عمران خان بھی حیران رہ گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ بھارت کو اوآئی سی نے نہیں بلکہ متحدہ عرب امارات نے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی، میزبان ملک جس کو چاہے اجلاس میں مدعو کرسکتا ہے، سشما سوراج کو دعوت دینے کے معاملے پریواے ای سے بات کررہے ہیں، پاکستان

نے ملٹری،سیاسی اورسفارتی سطح پر بھارت کو شکست دی۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وزیرخارجہ نے پارلیمنٹ کی مشترکہ قرارداد کی روشنی میں او آئی سی میں شرکت نہیں کی، کیونکہ پاکستان اوآئی سی کی موجودگی میں اجلاس میں نہیں بیٹھ سکتا تھا۔ لیکن پاکستان کی اس کے باوجود سفارتی محاذ پر فتح ہوئی بھارت کی موجودگی کے باجود اوآئی سی اجلاس میں مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے قراردادیں منظور کی گئیں۔ اس موقع پر اجلاس میں شریک تمام ممالک نے بھی بھارت کی مذمت کی اور پاکستان کے اقدام کو سراہا۔ پاکستان نے ملٹری، سیاسی، سفارتی سطح پر بھارت کو شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ یواے ای نے بھارت کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی، کیونکہ میزبان ملک کوحق حاصل ہے جس کو چاہے اجلاس میں شرکت کیلئے مدعو کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی آبدوز کو ٹریس کیا اور واپس جانے پر مجبور کیا۔ تاہم سفارتی سطح پر اس معاملے کو اٹھانے کا فیصلہ نہیں ہوا۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے ذمہ دارکردار ادا کیا جسے بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا۔ ایک سوال پر ترجمان نے کہاکہ مولانا مسعود اظہر کے حوالے سے فیصلہ پاکستان کے قومی مفاد میں کیا جائیگا۔ترجمان نے کہا کہ بھارت کے ہم نے دو جہاز گرائے، زندہ قوم جنگ خود لڑتی ہے اور ہم نے لڑی ہے، ہم نے عسکری شعبے میں، سفارتی اور سیاسی شعبوں میں بھارت کو شکست دی۔ انہوںن ے کہ اکہ پاکستانی میڈیا نے بہت زیادہ سمجھداری اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ساری صورتحال میں،بھارتی جارحیت کے حوالے سے افغانستان کی طرف سے کسی کردار یا مذمت بارے سوال کا ڈاکٹر فیصل نے جواب دینے سے گریز کیا ۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب میں مقیم ہزاروں پاکستانیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی ۔۔۔ سعودی فرمانروا نے اب تک کا خطرناک حکم جاری کر دیا

ریاض( نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں اس وقت 26 لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کی …