11

”ہوشیار خبردار!یہ سب جھوٹ ہے ۔۔۔“ بھارتی ائیر فورس نے ابھینند ن کے بارے میں اعلان کرتے ہوئے بھارتیوں کو وارننگ جاری کر دی

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی ائیر فورس (آئی اے ایف) نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ پاکستان کی قید سے رہا ہو کر بھارت آنے والے ونگ کمانڈر ابھی نندن ورتھامن کا ٹوئٹر، انسٹاگرام اور فیس بک سمیت کسی بھی سوشل میڈیا نیٹ ورک پر کوئی اکاﺅنٹ نہیں ہے اور


اس کے نام بنے تمام اکاﺅنٹس جعلی ہیں۔انڈین ائیرفورس کی جانب سے اس پیغام کیساتھ چند جعلی سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کی تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں جو ابھی نندن کے نام پر بنائے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابھی نندن کی رہائی کے بعد سے اب تک سوشل میڈیا پر اس کے نام سے سینکڑوں اکاﺅنٹ بنائے جا چکے ہیں اور سب کے سب جعلی ہیں۔انڈین ائیرفورس نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ابھی نندن ورتھامن کے نام سے جعلی اکاﺅنٹ بنائے گئے ہیں۔ ابھی نندن کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاﺅنٹ نہیں ہے اور شہری ان جعلی اکاﺅنٹس کو فالو کرنے سے گریز کریں کیونکہ ان میں وائرس ہو بھی ہو سکتا ہے۔خیال رہے کہ بھارتی پائلٹ ابھینندن کی پاکستان نے تو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر دیا ہے مگر بھارت پہنچتے ہی اسے تحقیقات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس کے ساتھ ہتک آمیز سلوک کیا جا رہا ہے جبکہ بھارتی شہری اپنے فلاپ اور ززیرو کو ہیرو بنانے کے چکروں میں ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر کچھ فیک اکاؤنٹس بھی بنا رکھے ہیں جس سے گاہہے بگاہے فیک اور من گھڑت پیغامات جاری کیے جا رہے ہیں جس کے پیش نظر بھارتی فضائیہ کی جانب سے یہ پیغام جاری کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں