Tuesday , March 26 2019
ہوم > پاکستان > یااللہ خیر:صف اول کے پاکستانی کرکٹر کی صاحبزادی تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل ،مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

یااللہ خیر:صف اول کے پاکستانی کرکٹر کی صاحبزادی تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل ،مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

کراچی (ویب ڈیسک ) اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز آصف علی سے متعلق تشویش ناک خبرآ گئی ۔ بلے باز کی صاحبزادی کی حالت تشویش ناک، شاداب خان نے پلے آف میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتح آصف علی کے نام کردی۔ عوام سے بلے باز کی بیمار صاحبزادی کیلئے دعاؤں

کی اپیل بھی کردی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز آصف علی سے متعلق تشویش ناک خبرآ گئی ۔بلے باز کی صاحبزادی کی حالت تشویش ناک، شاداب خان نے پلے آف میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتح آصف علی کے نام کردی۔ عوام سے بلے باز کی بیمار صاحبزادی کیلئے دعاوں کی اپیل بھی کردی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 4 کے دوسرے پلے آف میچ میں آصف علی کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ کراچی کنگز کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی۔ تاہم میچ کے بعد آصف علی سے متعلق تشویش ناک خبر سامنے آئی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز آصف علی کی صاحبزادی کی حالت تشویش ناک ہے۔ اس حوالے سے لیگ اسپنر شاداب خان نے پیغام جاری کرتے ہوئے پلے آف میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتح آصف علی کے نام کردی۔شاداب خان نے کہا ہے کہ آصف علی کی بیٹی بہت بیمار ہے۔شاداب خان نے عوام سے آصف علی کی بیٹی کی صحتیابی کیلئے دعاوں کی اپیل بھی کی ہے۔دوسری طرف پی ایس ایل کے چوتھے سیزن میں بھی ناکام رہنے والی ٹیم کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے مداحوں سے معافی مانگ لی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ایلیمینیٹر میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست کھانے والی کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کراچی کے مداحوں سے معافی مانگی۔انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز نے ایک بار پھر مداحوں کو مایوس کیا ہے جس پر وہ کراچی سے معافی مانگتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بریکنگ نیوز:اسلام آباد کے بڑے نجی سکول میں دہشتگردوں کی فائرنگ ۔۔۔ تشویشناک اطلاعات موصول

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سیکٹر جی ایٹ میں سکول کے باہر فائرنگ کا واقعہ …