Friday , May 24 2019
ہوم > انٹرنیشنل > نیوزی لینڈ:مسجد میں فائرنگ کر نے والے حملہ آور میں ایک خاص بات کیا تھی جس نے پوری دنیا کو دنگ کر ڈالا،ایسی خبر کہ آپ بھی تشویش میں مبتلا ہو جائیں

نیوزی لینڈ:مسجد میں فائرنگ کر نے والے حملہ آور میں ایک خاص بات کیا تھی جس نے پوری دنیا کو دنگ کر ڈالا،ایسی خبر کہ آپ بھی تشویش میں مبتلا ہو جائیں

کرائسٹ چرچ (ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے وقت حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی جس کے باعث مجموعی طور پر 9 افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ سیریز کیلئے وہاں موجود بنگلہ دیشی ٹیم محفوظ رہی ہے ۔نیوزی لینڈ کے النور اور لین ووڈ مساجد میں

فائرنگ کی گئی جبکہ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم النور مسجد میں نماز جمعہ کیلئے موجود تھی ۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے میڈیا کے مطابق حملہ آور نے فوجی وردی پہن رکھی ہے اور اس کی عمر 28 سال ہے جبکہ دوسرے دہشتگرد نے چہرے پر ہیلمٹ پہن رکھا ہے ۔دہشتگرد حملے کی فوٹیج براہ راست سوشل میڈیا پر نشر کر رہے تھے ۔نیوزی لینڈ کی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ حملے میں مزید افراد کے ملوث ہونے کے شبہ کا اظہار کیا جارہاہے ۔ دوسری جانب النور مسجد میں بنگلہ دیش کی ٹیم نماز جمعہ کیلئے موجود تھی کہ عین موقع پر فائرنگ ہو گئی تاہم تمام کھلاڑی محفوظ رہے ہیں اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔دوسری طرف نیوزی لینڈ کی مساجد میں فائرنگ سے شہادتیں ہوئی ہیں اور اس موقع پر بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم بھی ایک مسجد میں موقع پر موجودتھی تاہم خوش قسمتی سے کھلاڑی محفوظ رہے البتہ کل سے شروع ہونیوالا نیوزی لیںڈ اور بنگلہ دیش کا ٹیسٹ میچ منسوخ کردیا گیا۔ کرائسٹ چرچ کے پولیس کمشنر کے مطابق حملے کے وقت کرکٹ ٹیم بھی وہاں موجود تھی لیکن کھلاڑیوں نے بھاگ کر جان بچائی۔ دوسری طرف بنگلہ دیشی کپتان تمیم اقبال نے ٹوئٹر پر بتایا کہ حملہ آوروں سے پوری ٹیم محفوظ رہی ، انتہائی خوفناک تجربہ تھا اور ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ بعدازاں نیوزی لینڈاور بنگلہ دیش کے درمیان کل سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہونیوالا ٹیسٹ میچ منسوخ کردیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

3 ارب 93 کروڑ اکاؤنٹس کے بلاک ۔۔۔۔ فیس بک انتظامیہ نے اعلان کر دیا ، پوری دنیا میں ہلچل مچ گئی

واشنگٹن (نیوز ڈیسک ) دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک …