Friday , May 24 2019
ہوم > انٹرنیشنل > نیو زی لینڈ: مسجد میں دہشتگر دوں کاحملہ ۔۔۔۔ 27 افراد جان بحق ، نماز پڑھنے جانے والے بنگلا دیشی کھلاڑی کس حال میں ہیں ؟ خبر آ گئی

نیو زی لینڈ: مسجد میں دہشتگر دوں کاحملہ ۔۔۔۔ 27 افراد جان بحق ، نماز پڑھنے جانے والے بنگلا دیشی کھلاڑی کس حال میں ہیں ؟ خبر آ گئی

نیوزیلینڈ(ویب ڈیسک ) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی ایک مسجد میں مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ مسجد میں بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی موجود تھے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کرائسٹ چرچ میں مقامی وقت کے مطابق تقریباً

ایک بجکر 40 منٹ پر مسلح شخص نے ڈینز ایونیو کی النور مسجد میں داخل ہوتے ہی اندھا دھند فائرنگ کی اور اس کی لائیو ویڈیو بھی بناتا رہا۔مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے لوگ جمع تھے اور کرائسٹ چرچ میں موجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد میں تھے تاہم وہ فائرنگ سے بال بال بچ گئے۔مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہیگلے پارک کے قریب ڈینز ایونیو کی مسجد میں پیش آیا جب کہ اسی علاقے کی ایک اور مسجد میں بھی فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لیتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جب کہ شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈینز ایونیو جانے سے گریز کریں۔حملہ آور سے متعلق بتایا جاتا ہے کہ وہ 28 سالہ آسٹریلوی شہری ہے تاہم اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ دوسری جانب کرائسٹ چرچ اسپتال کے ترجمان نے سی این این کو بتایا کہ اسپتال میں کئی افراد کی لاشوں کو لایا گیا ہے تاہم انہوں نے تعداد بتانے سے گریز کیا جب کہ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے میں 6 افراد جاں بحق ہوئے۔موہن ابن ابراہیم نامی عینی شاہد کے مطابق وہ فائرنگ کے وقت مسجد میں ہی موجود تھے اور تقریباً 200 کے قریب لوگ نماز کی ادائیگی کے لیے موجود تھے، حملہ آور مسجد کے عقبی دروازے سے داخل ہوا اور کافی دیر تک فائرنگ کرتا رہا۔عینی شاہد نے کہا کہ اس کا دوست علاقے کی دوسری مسجد میں تھا جس نے اُسے فون کر کے بتایا کہ جس مسجد میں وہ ہے وہاں بھی ایک مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کی اور 5 لوگ جاں بحق ہوچکے ہیں

یہ بھی دیکھیں

3 ارب 93 کروڑ اکاؤنٹس کے بلاک ۔۔۔۔ فیس بک انتظامیہ نے اعلان کر دیا ، پوری دنیا میں ہلچل مچ گئی

واشنگٹن (نیوز ڈیسک ) دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک …