Friday , May 24 2019
ہوم > پاکستان > کرائسٹ چرچ حملہ کے پیچھے کون ہے؟وزیراعظم عمران خان نے میدان میں آکر پوری دنیا کی مشکل آسان کر دی

کرائسٹ چرچ حملہ کے پیچھے کون ہے؟وزیراعظم عمران خان نے میدان میں آکر پوری دنیا کی مشکل آسان کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نےنیوزی لینڈ میں مساجد میں ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں ہونے والے حملے پر صدمے کی حالت میں ہوں۔حملے نے ہمارے موقف کو ثابت کر دیا کہ دہشت گردوں کا

کوئی مذہب نہیں ہوتا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ متاثرہ خاندان کے لیے دعا گو ہیں۔ ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ9/11کے بعد مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔اسلام اور ایک ارب تیس کروڑ مسلمانوں پر دہشت گردی کا الزام لگایا جاتا ہے۔ایسا کرنے کا مقصد مسلمانوں کی سیاسی جدوجہد کو مسخ کرنا تھا۔اس سے قبل وزیر اطلاعات نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر فائرنگ کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پر نیوزی لینڈ میں مساجد پر فائرنگ کے واقعے پر دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اطلاات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستانی عوام کی دعائیں نیوزی لینڈ کے عوام کے ساتھ ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا شکرہےبنگلادیش کی کرکٹ ٹیم حملے میں بچ گئی، پاکستان نے نے کئی سال پہلے ایسی صورتحال کا سامنا کیا تھا، پاکستان اس درداورتکلیف کو محسوس کرسکتا ہے۔جبکہ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ المناک واقعے کے بعد تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں مساجد میں فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔اس المناک واقعے کے بعد پاکستانی ہائی کمیشن نیوزی لینڈ حکام سے مسلسل رابطے میں ہے اور دہشت گردی کے واقعات سے متعلق تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔یاد رہے کہ آج نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی النور اور لین وڈ مسجد میں دہشتگردوں نے نمازیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اوراب تک40سے زائد افراد کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور شہباز شریف کی خفیہ ملاقات کا انکشاف، وزیراعظم کا شدید ردعمل

اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور شہباز شریف کی خفیہ ملاقات کا …