Tuesday , March 26 2019
ہوم > پاکستان > نیوزی لینڈ دہشتگرد حملہ : کرائسٹ چرچ میں کتنے پاکستانی رہائش پذیر ہیں اور حملے کے دوران ان کے ساتھ کیا معاملات پیش آئے؟ وزارت خارجہ کو اپنے شہریوں کی پڑتال پر کیا پتا چلا؟ تازہ ترین بریکنگ نیوز آگئی

نیوزی لینڈ دہشتگرد حملہ : کرائسٹ چرچ میں کتنے پاکستانی رہائش پذیر ہیں اور حملے کے دوران ان کے ساتھ کیا معاملات پیش آئے؟ وزارت خارجہ کو اپنے شہریوں کی پڑتال پر کیا پتا چلا؟ تازہ ترین بریکنگ نیوز آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک )نیوزی لینڈ کی دو مساجد پر حملہ آور وں نے فائرنگ کرتے ہوئے 20 سے زائد نمازیوں کو شہید کر دیا ہے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں تاہم مقامی پولیس نے کنٹرول سنبھال لیا ہے ۔وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے

کہ کرائسٹ چرچ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ، دہشتگرد حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، نیوزی لینڈ میں اپنے سفیرسے تفصیلی بات ہوئی ہے، کرائسٹ چرچ میں 300کے قریب پاکستانی رہائش پذیر ہیں کسی پاکستانی کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ انہوں نے کہا کہ کہاجارہا ہے حملہ آورکاتعلق آسٹریلیا سے ہے، مزیدتفصیلات آنے پرقوم کوآگاہ کریں گے۔دوسری جانب بختاور بھٹو زرداری نے بھی نیوزلینڈ میں دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ نیوزی لینڈ کی مساجد پر ہولناک حملہ کیا گیا ہے ، نماز جمعہ کے اجتماع پر بزدلانہ حملہ کیا گیا ۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں فائرنگ کے نتیجے میں مجموعی طور پر 40 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ ایک مسجد میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی پہنچے تھے جو بال بال بچ گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرائسٹ چرچ میں مقامی وقت کے مطابق تقریباً ڈیڑھ سے 2 بجے کے درمیان دو مساجد میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے اور ایک مسجد میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے پہنچے تھے۔مسلح شخص نے ہیگلے پارک کے قریب ڈینز ایونیو کی النور مسجد میں ایک بجکر 40 منٹ پر داخل ہوتے ہی اندھا دھند فائرنگ کی اور اس کی لائیو ویڈیو بھی بناتا رہا۔فائرنگ کا دوسرا واقعہ لنوڈ ایونیو کی مسجد میں پیش آیا جہاں فائرنگ سے 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔10 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بریکنگ نیوز:اسلام آباد کے بڑے نجی سکول میں دہشتگردوں کی فائرنگ ۔۔۔ تشویشناک اطلاعات موصول

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سیکٹر جی ایٹ میں سکول کے باہر فائرنگ کا واقعہ …