Tuesday , March 26 2019
ہوم > انٹرنیشنل > کرائسٹ چرچ حملہ: دہشت گرد کی مشین گن پر کئی نام تحریر تھے۔۔۔۔ یہ نام کس کےہیں اور کیوں لکھے گئے تھے ؟ تہلکہ خیز انکشاف

کرائسٹ چرچ حملہ: دہشت گرد کی مشین گن پر کئی نام تحریر تھے۔۔۔۔ یہ نام کس کےہیں اور کیوں لکھے گئے تھے ؟ تہلکہ خیز انکشاف

نیوزی لینڈ (ویب ڈیسک )نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی النورمسجد اور لِین وڈ میں واقع مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران سفید فام انہتا پسندوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 49 ہو گئی ہے جبکہ دہشتگردی کی اس کارروائی میں شہدا

کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حملہ آور سے متعلق اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آسڑیلوی شہری ہے جس کی شناخت برینٹن ٹیرینٹ سے نام سے ہوئی ہے۔حملہ آورفوجی وردی میں ملبوس تھا۔ جس کی عمر 30 سے 40 سال ہے جبکہ ایک عورت سمیت اس کے4 ساتھی شہر کے دوسرے علاقوں سے گرفتار ہوئے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ملزم نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ سے اسلام مخالف مواد کے87 صفحات پوسٹ کیے جن میں لوگوں کو مسلمانوں پر حملوں کے لیے اُکسایا گیا تھا۔ ٹویٹر پر جاری پیغام میں حملہ آور نے بتایا کہ میری عمر 28 سال ہے اور میں آسٹریلیا میں پیدا ہوا۔ میرا تعلق ایک متوسط خاندان سے ہے۔ میں ایک عام خاندان کا ایک عام سفید فام شخص ہوں جس نے اپنے لوگوں کے محفوظ مستقبل کے لیے یہ قدم اُٹھایا۔واضح رہے کہ حملہ آور نے مسجد میں موجود نہتے نمازیوں پر اپنی مشین گن سے اندھا دھند فائرنگ کی۔ حملہ آور کی مشین گن پر ماضی میں مسلمانوں پر حملے کرنے والے دہشتگردوں کے نام بھی تحریر تھے جو غالباً اُس نے خود تحریر کیے تھے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں آج ایک حملہ آور نے نمازیوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم ایک حملہ آور نے قتل و غارت کو سوشل میڈیا پر براہ راست دکھانے کی کوشش بھی کی ۔غیر ملکی ویب سائٹ ” ڈیلی میل “ نے اپنی رپورٹ نے دعویٰ کیاہے کہ ایک دہشتگردی نے النور مسجد کے اندر سے فائرنگ کرتے ہوئے لائیو سٹریمنگ بھی کی ، یہ واقع دوپہر ڈیڑھ بجے پیش آیا جس وقت جمعہ کی نما ز کی ادائیگی کا وقت ہو رہا تھا ۔

یہ بھی دیکھیں

سانحہ کراسٹ چرچ تو افسوسناک ترین واقعہ تھا، مگر اس واقعے کی تحقیقات کیسے ہونگی ؟ جیسنڈا آرڈرن کے ایک اور دبنگ اعلان نے سب کے دل جیت لیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کرائسٹ چرچ میں مساجد …