Friday , May 24 2019
ہوم > پاکستان > ڈیلی ویجز ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، مستقل کر نے کا حکم دیدیا

ڈیلی ویجز ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، مستقل کر نے کا حکم دیدیا

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ لائیو سٹاک کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس حمید بھٹی نے محمد تیمور سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نےفریقین کے دلائل سننے کے بعد محکمہ لائیو سٹاک کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے

اور ان کی سابقہ تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دیدیا ۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان میں بجلی مزید مہنگی کرنے کی سفارش کر دی گئی ہے ، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) نے فی یونٹ بجلی ایک روپے 23 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی ہے ، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق درخواست فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، سی پی پی اے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ فروری میں کل 6 ارب 68 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی اور اس پر لاگت 32 ارب 61 کروڑ رہی، درخواست میں بتایا کہ فروری میں کوئلے پر 17.46 فیصد، فرنس آئل پر 1.68 فیصد، گیس سے 23.85 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 16.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی، درخواست کے مطابق فروری کیلئے فی یونٹ بجلی فیول لاگت کا اوسط تخمینہ 3.97 روپے تھا اور بجلی کی پیداوار پر فی یونٹ اوسط لاگت 5 روپے 20 پیسے رہی، نیپرا کا کہنا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر 29 مارچ کو سماعت ہوگی اور درخواست کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کیلئے ہے ، اس سے قبل بھی یہ خبرآئی تھی کہ تبدیلی سرکار نے عوام پر بڑا وار کردیا۔ گیس کا مہنگائی دھماکا کر ڈالا۔ وزیر خزانہ اسد عمر کہتے ہیں غریب صارفین پر کم ازکم بوجھ ڈالا گیا ہے، نئی حکومت نے پانچویں ہفتے میں ہی عوام پر مہنگائی کا گیس بم گرا دیا۔ نئے پاکستان میں گیس اب پرانے نرخوں پر نہیں ملے گی۔ ای سی سی بیٹھک میں فیصلہ کر لیا گیا، وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اجلاس میں گیس قیمتوں کے سلیب میں اضافے کی منظوری دے دی گئی تھی ، گیس کی قیمتوں میں 46 فیصد اضافے کی تجویز تھی، لیکن نرخ کتنے فیصد بڑھائے گئے ہیں یہ معاملہ فی الحال خفیہ ہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور شہباز شریف کی خفیہ ملاقات کا انکشاف، وزیراعظم کا شدید ردعمل

اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور شہباز شریف کی خفیہ ملاقات کا …