Friday , May 24 2019
ہوم > کھیل > مسا جد پر دہشتگر د کا حملہ پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ بھی بول اٹھے

مسا جد پر دہشتگر د کا حملہ پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ بھی بول اٹھے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آج نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں پیش آنے والے دہشتگردی کے المناک واقعے پر پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ بھی بول اٹھے۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے خلاف حالیہ دورے میں اپنی شاندار کارکردگی کے ذریعے کینگروز کو ون ڈے سیریز جتوانے میں کلیدی کردار ادا کرنے

والے عثمان خواجہ نے بھی شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے متاثرین اور ان کے اہلخانہ کے لئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے، ذیل میں ان کا ٹویٹ ملاحظہ کریں۔واضح رہے آج نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر دہشتگرد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 49 افراد شہید ہوئے۔دنیا بھر سے اس دہشت گردی کے واقعے کی بھرپور مذمت جاری ہے اور ہر مکتبہ فکر کا شخص اس المناک اور دل دہلا دینے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کرنے میں مصروف ہے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں واقع 2 مساجد پر ہونے والے دہشت گردی کے سنگین ترین اور افسوسناک واقعہ میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 49 نمازی شہید جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہیں ،نیوزی لینڈ پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ مسجد میں فائرنگ کا مرتکب دہشت گرد حملہ آور گرفتار کر لیا گیا ہے۔نمازیوں کو شہید کرنے والے دہشت گرد کی شناخت برنٹن ٹرنٹ کے نام سے ہوئی ہے جس نے دہشت گردی کے اس ہولناک واقعہ کو سوشل میڈیا پر براہ راست نشر بھی کیا تاہم فیس بک انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس ویڈیو کو اپنی سائٹ سے ہٹا رہے ہیں۔دہشت گرد کی جانب سے فیس بک پر ڈالی جانے والی حملے کی لائیو ویڈیو کو اگرچہ ہٹا دیا گیا ہےلیکن متعدد مختلف اکاؤنٹس سے دوبارہ اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور ایسے ہتھیار گاڑی سے نکالتا ہے جن پر مختلف عبارتیں لکھی ہیں اور اس کے بعد وہ مسجد میں داخل ہو کر اندھا دھند نمازیوں پر فائرنگ کرتا ہے۔نیوزی لینڈ سیکیورٹی اداروں نے دہشت گردی کے اس سنگین واقعہ کے بعد ایک خاتون سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

وہی ہوا جسکا خدشہ تھا۔۔۔ بی جے پی نے الیکشن جیتتے ہی ورلڈکپ میں پاکستان کیساتھ میچ نہ کھیلنے کا اعلان کردیا

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بی جے پی نے الیکشن جیتتے ہی ورلڈکپ میں پاکستان …