Tuesday , March 26 2019
ہوم > کاروبار > بریکنگ نیوز : سونے کی قیمتوں بارے ایسی خبر کہ پوری قوم کے ہوش اڑ گئے

بریکنگ نیوز : سونے کی قیمتوں بارے ایسی خبر کہ پوری قوم کے ہوش اڑ گئے

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کی مارکیٹ میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان کی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 150 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوگیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز ایک تولہ سونے کی قیمت 69 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔ علاوہ ازیں سونے کی 10 گرام

قیمت میں 128 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان میں بین الاقوامی کرنسیوں کے نئے ریٹس آگئے ہیں ، انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں5پیسے کی کمی تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت میںاستحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق انٹربینکمارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.78روپے سے گھٹ کر138.73روپے اورقیمت فروخت138.88روپے سے گھٹ کر138.83روپے ہوگئی، اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.30روپے اورقیمت فروخت138.80روپے پرمستحکم رہی۔یوروکی قیمت خرید میں استحکام اور فروخت میں20پیسے کی کمی جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خریدمیں2.70روپے اور قیمت فروخت میں1.70روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید155.50روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت157.50روپے سے گھٹ کر157.30روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید179.80روپی سے بڑھکر182.50روپے اورقیمت فروخت181.80روپے سے بڑھ کر183.50روپے ہوگئی ، فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں 5پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت میں بھی5پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید36.80روپے سے بڑھ کر36.85روپے اورقیمت فروخت37.10روپے سے بڑھ کر37.15روپے اوریواے ای درہم کی قیمت خرید37.75روپے سے بڑھ کر37.80روپے اورقیمت فروخت38.05روپے سے بڑھ کر38.10روپے ہوگئی۔منگل کوچینی یوآن کی قیمت خرید میں20پیسے کااضافہ اورقیمت فروخت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید20.30روپے سے بڑھ کر20.50روپے اور قیمت فروخت21.60روپے سے گھٹ کر21.50روپے ہوگئی ہے، یاد رہے کہ اس سے قبل یہ خبر بھی آئی تھی کہ ماہرین نے کہا تھا کہ گذشتہ تین ماہ میں ڈالر کی قیمت 18 روپے تک بڑھ چکی ہے اور گذشتہ روز ڈالر میں یکدم 8 روپے اضافہ معیشت کے لیے تباہی لائے گا۔ ڈالر کی قیمت میں اضافہ سے اسٹاک ایکسچینج میں شدیدمندی کا رجحان ہے ۔ سونا ریکارڈ سطح تک مہنگا ہوگیا ہے اور اُس کی قیمت 64 ہزار فی تولہ سے تجاوز کرگئی ہے۔ بر آمدات رُک چکی ہیں ، صنعت و تجارت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں جس سے ملکی زرمبادلہ مزید کم ہونے کا اندیشہ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

30 سالہ راج کا مکمل خاتمہ ۔۔۔ سوزکی نے ’’ مہران ‘‘ گاڑی کا پروڈکشن یونٹ بند کر دیا، اب اسکی جگہ کونسی گاڑی متعارف کرائی جائے گی؟ عوام کے لیے بڑی خبر

لاہور (نیوز ڈیسک) 30 سال تک پاکستان کی آٹو مارکیٹ میں راج کرنے والی سوزوکی …