Friday , May 24 2019
ہوم > پاکستان > بھارت کے بعد پا کستان کا بھی لائن آف کنٹرول پر بنکرز بنانے کا فیصلہ

بھارت کے بعد پا کستان کا بھی لائن آف کنٹرول پر بنکرز بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر 5 اراب روپے سے بنکرز اور ایمرجنسی ہیلتھ یونٹ بنائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ ایل او سی پر رہنے والے رہائشیوں

کے تحفظ اور سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے پانچ ارب روپے مالیت کے پراجیکٹ کو آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پروگرام میں اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔وفاقی وزیر نے یہ بات جمعرات کو اسلام آباد میں آزاد جموں وکشمیر کے آئندہ مالیاتی سال کے پی ایس ڈی پی پروگرام کو حتمی شکل دینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت میں کہی۔ جلاس میں آزادجموں وکشمیر کے لیے پی ایس ڈی پی پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہاکہ آزادکشمیر کے لیے پی ایس ڈی پی پروگرام میں ایسے منصوبے شامل کیے جارہے ہیں جو آزادکشمیر میں ترقی وخوشحالی کی نئی مضبوط بنیاد فراہم کریں گے۔انہوںنے کہاکہ ایل او سی پر رہنے والے رہائشیوں کے تحفظ اور سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے 5 ارب روپے مالیت کے پروجیکٹ کو آئندہ مالیاتی سال کے پی ایس ڈی پی پروگرام میں اولین ترجیج دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایل او سی پر رہنے والے عوام بھارتی جارحیت کے خلاف آزادکشمیر اور پاکستان کی پہلی دفاعی لائن کا کردار ادا کررہے ہیں اور حکومت یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ایل او سی پر رہائش پذیر عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام تر

وسائل کو بروئے کار لائے۔انہوںنے کہاکہ اس کے علاوہ پورے آزادکشمیر میں صحت و تعلیم کے شعبے میں سہولیات کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ایک منظم پروگرام بھی پی ایس ڈی پی پروگرام میں شامل کیا جارہا ہے۔ جس سے آزادکشمیر کے عوام کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ سیاحت کے شعبے کی اہمیت کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ سیاحت کے شعبے کی ترقی وزیر اعظم کے خصوصی وژن کا حصہ ہے اور اس وژن میں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو خصوصی اہمیت حاصل ہے ۔انہوںنے کہاکہ اُن کی حکومت آزادکشمیر کی سیاحت کی ترقی کے حوالے سے 200 کلو میٹر سے زاہد طویل ٹورزم کورڈورمنصوبے کو بھی پی ایس ڈی پی پروگرام کا حصہ بنانے جارہی ہے،علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ ٹورزم کورڈور منصوبے سے آزادکشمیر کے سیاحت کے شعبے میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا انہوںنے زور دیا کہ یہ منصوبہ آزادکشمیر میں سیاحت کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے بھی بڑا اہم ہے ۔ علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ ٹورزم کورڈور منصوبے سے آزادکشمیر کے سیاحت کے شعبے میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا انہوںنے زور دیا کہ یہ منصوبہ آزادکشمیر میں سیاحت کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے بھی بڑا اہم ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور شہباز شریف کی خفیہ ملاقات کا انکشاف، وزیراعظم کا شدید ردعمل

اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور شہباز شریف کی خفیہ ملاقات کا …