Friday , May 24 2019
ہوم > پاکستان > ملک میں امن کی واپسی اور نئی ویزہ پالیسی کا نتیجہ؟ سینکڑوں غیر ملکیوں نے پاکستان کی شہریت حاصل کرلی؟ جانیئے

ملک میں امن کی واپسی اور نئی ویزہ پالیسی کا نتیجہ؟ سینکڑوں غیر ملکیوں نے پاکستان کی شہریت حاصل کرلی؟ جانیئے

کراچی(نیوز ڈیسک) امریکا ، برطانیہ سمیت سیکڑوں غیرملکیوں نے پاکستانی شہریت حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق امن کی واپسی کے ساتھ عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ میں بہتری آئی، وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 635 غیر

ملکیوں نے پاکستانی شہریت حاصل کی۔رپورٹ کے مطابق 150 غیرملکیوں نے شہریت حاصل کرنے کے لیے درخواست دے رکھی ہے جس پر ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے۔پاکستانی شہریت لینے والوں میں 461 بھارتی، 43 افغانی، 22 سری لنکن شامل ہیں علاوہ ازیں برطانیہ کے 15 اور امریکا کے 10 شہریوں نے بھی پاکستانی شہریت حاصل کی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے 14 اور 12 فلپائنء باشندوں کے علاوہ کینیڈا، جاپان، مصر کے چار چار شہریوں نے پاکستانی شہریت حاصل کی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشت گردی کے واقعہ کے دوران شہیدہونے والوں کی کل(ہفتے کے روز )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غائبانہ نماز جنازہ دن 2 بجے ادا کی جائے گی، غائبانہ نماز جنازہ کا اعلان اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی طرف سے کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سانحہ نیوزی لینڈ کے شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ کل ہفتے کے روز ضلع کچہری میں ادا کی جائے گی۔ غائبانہ نماز جنازہ دن 2 بجے ادا کی جائے گی۔ بار کے ایگزیکٹو رکن جاوید سلیم شورش کی امامت میں اسلام کے شہری اور وکلاء شہداء کی نماز جنازہ ادا کرینگے۔نماز جنازہ کے بعد اجتماعی دعا ہوگی اور تمام شہدائے اسلام کیلئے دعا مانگی جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور شہباز شریف کی خفیہ ملاقات کا انکشاف، وزیراعظم کا شدید ردعمل

اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور شہباز شریف کی خفیہ ملاقات کا …