Friday , May 24 2019
ہوم > پاکستان > ن لیگ کے ساتھ خفیہ ملاقاتیں!!۔۔پنجاب میں پرویز الہیٰ کی اصل گیم شروع ہوگئی۔۔حکومت سے اب کیا چاہتے ہیں؟ جانئے اندر کی خبر

ن لیگ کے ساتھ خفیہ ملاقاتیں!!۔۔پنجاب میں پرویز الہیٰ کی اصل گیم شروع ہوگئی۔۔حکومت سے اب کیا چاہتے ہیں؟ جانئے اندر کی خبر

لاہور (نیوز ڈیسک) معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اب اصل گیم شروع ہو گئی ہے۔ن لیگ کے کچھ لوگوں نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کی ہے اور ملاقات میں کہا کہ چوہدری صاحب آپ ڈٹ جائیں آپ نے اس بل کو بلکل بھی واپس نہیں لینا۔

جب کہ چوہدری پرویز الہیٰ نے بھی ان کو یقین دلایا کہ مراعات اور تنخواہوں میں اضافے کا بل واپس نہیں لیا جائے گا لیکن دوسری صورت میں پوری اسمبلی عمران خان کے خلاف ہو جائے گی اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی نا اہلی یہ ہے کہ ان کو ان باراکیوں کا علم ہی نہیں ہے۔سینئیر صحافی عامر متین کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے مذکورہ بل میں سب سے زیادہ مراعات سابق وزراء اعلیٰ کے لیے ہیں جب کہ پرویز الہیٰ خود وزیر اعلیٰ ہیں۔رؤف کلاسرا نے مزید کہا کہ پرویز الہیٰ کا ایک ہی مسئلہ کہ کسی طریقے سے مونس الہیٰ کو کابینہ میں لے آئیں لیکن عمران خان اس حوالے سے کنفیوز ہیں کیونکہ مونس الہیٰ ایک سکینڈل میں ملوث ہیں اور ان پر 38کروڑ روپے کے گھپلے کا الزام ہے۔اب عمران خان کو سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ کہا کریں کوینکہ ایک طرف ایک وزیر نے کرپشن کے الزامات کی بنا پر استعفیٰ دیا تو دوسری طرف ایسے شخص کو وزیر کیسے لگائیں جو پہلے ہی کرپشن میں ملوث ہے۔لیکن چوہدری صاحبان کو بھی اس معاملے میں تھوڑی رعایت کرنی چایئے۔مونس الہیٰ کے علاوہ چوہدری شجاعت حسین کا بچہ بھی بہت پڑھا لکھا ہے اور نہ ہی ان کا کوئی اسکینڈل ہے۔واضح رہے ق لیگ سے وعدہ کیا گیا تھا کہ انہیں صوبے میں اور وفاق میں دو دو وزارتیں دی جائیں گی۔تاہم معاہدے پر مکمل عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے حکومت اور ق لیگ میں اختلافات پیدا ہونا شروع ہوئے۔جس کے بعد میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہیٰ کو صنعت و پیداوار کا قلمدان سونپنے کا امکان ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور شہباز شریف کی خفیہ ملاقات کا انکشاف، وزیراعظم کا شدید ردعمل

اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور شہباز شریف کی خفیہ ملاقات کا …