Saturday , May 25 2019
ہوم > پاکستان > بھارتی فضائیہ کے حملے میں جنگلات کو نقصان،پاکستان نے معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا،ہرجانہ طلب

بھارتی فضائیہ کے حملے میں جنگلات کو نقصان،پاکستان نے معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا،ہرجانہ طلب

اسلام آباد(این این آئی) بھارت کی ماحولیاتی دہشتگردی پر پاکستان نے معاملہ اقوام متحدہ کی ماحولیاتی اسمبلی میں اٹھا دیا۔ ذرائع کے مطابق بھارت کو ماحولیاتی دہشت گرد قرار دینے کا ڈوزئیر عالمی ادارہ ماحولیات میں پیش کر دیا ،ڈوزئیر وزیراعظم کی ہدایت پر مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے پیش کیا۔ڈوزیئر میں کہاگیا

کہ 26 فروری کو بھارتی فضائیہ نے پے لوڈ پاکستانی جنگلات پر گرانے کی شرمناک حرکت کی۔ ملک امین اسلم کے مطابق حملہ کے ذریعے بھارت نے پاکستان کے ماحولیاتی اثاثوں کو نقصان پہنچایا۔مسودہ کے مطابق سٹرائیک کے نام پر درختوں کو نقصان پہنچا کر ایکو ٹیررزم کی گئی۔ ملک امین اسلم نے بتایا کہ درختوں کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ بھارت کو کرنا ہو گا،ماحولیاتی دہشتگردی پر پاکستان کا بھارت کے خلاف مقدمہ مضبوط ہے۔ ملک امین اسلم نے کہاکہ دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان ماحولیات کیتحفظ میں سنجیدہ ہے۔ڈوزیئر کے مطابق اقوام متحدہ بھارتی در اندازی کو نوٹس لے۔ ڈوزیئر کے مطابق بھارت نے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائیں، اقوام متحدہ نریندر مودی کو دیا گیا چمپئن آف ارتھ کا خطاب فوری واپس لے۔ واشنگٹن:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بھارتی عسکری صلاحیت کی قلعی کھول کر رکھ دی اور کہا ہے کہ جنگ کی صورت میں بھارت کے پاس اپنے فوجیوں کو فراہم کرنے کےلئے صرف 10 دن کا اسلحہ ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں پاک فضائیہ کے مقابلے میں بھارتی فضائیہ کی پسپائی کو شکست سے تعبیر کیا اور کہا کہ بھارتی فوج کی اہلیت تشویشناک حد تک متاثر ہے۔اخبار نے سرکاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ اگر جنگ چھڑ جاتی ہے تو بھارت اپنے فوجیوں کو صرف 10 دن کا اسلحہ فراہم کرسکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم ہاوٴس کے اندر نواز شریف کے مخبر موجود ہونے کا انکشاف ۔۔۔۔ ایک خبر نے ہر طرف ہلچل مچا دی

لاہور (ویب ڈیسک) سینئیر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ ایک بات میں …