Tuesday , March 26 2019
ہوم > انٹرنیشنل > بھارت اپنے جنگی جنون سے باہرنہ آیا۔۔بھرپور جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا

بھارت اپنے جنگی جنون سے باہرنہ آیا۔۔بھرپور جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) پاکستان کی جانب سے بارہا امن مذاکرات اور دوستی کا ہاتھ بڑھائے جانے کے باوجود بھارت اپنی جارحیت سے باز نہ آیا۔ بھارت پر تاحال جنگی جنون سوار ہے جس کے ہاتھوں مجبور ہو کر بھارتی فضائیہ نے مشقیں شروع کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے

پاکستانی سرحد کے ساتھ بھارتی پنجاب اور مقبوضہ کشمیر میں جنگی مشقوں کا آغاز کرد یا ہے ۔ان مشقوں میں بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشقوں میں فرنٹ لائن ائیر کرافٹس بھی موجود تھے،جنہوں نے امرتسر سمیت بارڈر کے ساتھ موجود دیگر اضلاع پر سپر سونک اسپیڈ میں پروازیں کیں۔ ذرائع کے مطابق یہ پروازیں پاکستان کی جانب سے کسی بھی دراندازی یا بھارتی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی صورت میں زبردست جوابی کارروائی کی تیاری کے لیے کی گئی ہیں۔حال ہی میں امرتسر کے کئی رہائشیوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بم دھماکے کی آوازیں سنائی دینے کی اطلاع دی تھی جس نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا تھا۔ تاہم اب بھارتی فضائیہ نے کسی بھی خطرے کا سامنا کرنے کے لیے مشقی پروازیں شروع کر دی ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کو امن مذاکرات کرنے اور مسائل کے حل کے لیے مل کر بیٹھنے کی دعوت دی تھی لیکن بھارت نے کسی صورت بھی پاکستان کی کسی پیشکش کا جواب نہیں دیا ۔پاک بھارت سرحد پرکشیدگی میں گزرتے دنوں کے ساتھ کمی تو آرہی ہے لیکن ایسے میں بھارت کا جنگی جنون تشویشناک ہے۔ بھارت میں انتخابات سر پر ہیں ، پاکستان نے بھارت کو فضائی، سفارتی اور سمندری محاذ پر شکست دی تھی جس سے بھارتی سرکار کے دعووں کی قلعی کُھل گئی تھی۔ اس کے بعد سے خیال کیا جا رہا ہے کہ مودی سرکار اپنی جارحانہ پالیسیوں کے تحت پھر سے کوئی ایڈونچر کر سکتی ہے اور بھارتی فضائیہ کی یہ مشقی پروازیں اسی سلسلے کی ایک کڑی ہو سکتی ہیں۔ تاہم اُمید کی جا رہی ہے کہ بھارت اب پاکستان میں دراندازی کی کوشش نہیں کرے گا کیونکہ اگر اس بار بھارت نے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی تو پاک افواج بھارت کا 27 فروری سے بھی زیادہ بُرا حال کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

سانحہ کراسٹ چرچ تو افسوسناک ترین واقعہ تھا، مگر اس واقعے کی تحقیقات کیسے ہونگی ؟ جیسنڈا آرڈرن کے ایک اور دبنگ اعلان نے سب کے دل جیت لیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کرائسٹ چرچ میں مساجد …