10

’’مائوں کی دعائیں رنگ لائیں ‘‘ پاکستانی پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر

اسلام آباد(نیو زڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع کی ترقی کے لیے سالانہ 100 ارب روپے خرچ کرنے کا منصوبہ ہے اور دس سال تک سالانہ 100 ارب روپے قبائلی اضلاع پر خرچ کیے جائیں گے۔وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔ سابق فاٹا کے دس سالہ ترقیاتی پروگرام کے لیے مشاروت کی جا رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا

کہ فاٹا کی ترقی کے لیے مشاورتی عمل باجوڑ سے شروع ہو گا اور ترقیاتی پروگرام کے لیے مشاورتی عمل 3 ہفتوں تک جاری رہے گا۔وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قبائلی عوام علاقے میں بے مثال ترقی دیکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں