Thursday , April 25 2019
ہوم > پاکستان > عمران خان کی تو تمام تبدیلی جعلی نکلی ۔۔۔ میڑو پراجیکٹ کے بعد کے پی کے میں ایک اور بڑے فراڈ کا انکشاف، پوری قوم کو دھوکہ دے ڈالا

عمران خان کی تو تمام تبدیلی جعلی نکلی ۔۔۔ میڑو پراجیکٹ کے بعد کے پی کے میں ایک اور بڑے فراڈ کا انکشاف، پوری قوم کو دھوکہ دے ڈالا

پشاور(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے 6 اضلاع میں ایلیمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے 41 ہزار بچوں کے داخلوں میں سے 21 ہزار جعلی نکلے، ایلیمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے صوبے کے 6 اضلاع میں 2017ء سے انرولمنٹ پروگرام شروع کیا تھا جس کے تحت 41 ہزار بچوں کے داخلے کیے گئے

لیکن ان میں سے 21 ہزار بچوں کے داخلے صرف کاغذی ثابت ہوئے ہیں، خیبرپختوانخوا کے ضلع مانسہرہ میں قائم 90 میں سے 70 اسکولز صرف کاغذوں میں ہیں اور فرضی طلباء کے نام پر اقراء فروغ تعلیم واؤچر اسکیم کے تحت کروڑوں روپے نکالے گئے، بورڈ آف گورننس نے ادارے کے منیجنگ ڈائریکٹر کو معطل کرکے انکوائری شروع کر دی ہے، اس حوالے سے مشیر تعلیم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ضیاء اللہ بنگش نے جیو نیوز کو بتایا کہ اس معاملے کا نوٹس لیکر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ایم ڈی ذوالفقار احمد کو معطل کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ دیگر اضلاع میں بھی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کے ذریعے انکوائریز کا سلسلہ جاری ہے، متعلقہ ایم ڈی نے بورڈ آف گورننس کو مطلع کئے بغیر غیر قانونی اقدامات کئے تھے، یاد رہے کہ دوسری جانب خبر یہ ہے کہ وفاقی کابینہ نے وزارتوں اور سینئر حکام کا ’انٹرٹینمنٹ اینڈ گفٹ‘ بجٹ ختم کرنے کا بل منظور کرلیا، وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 30 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اور ملک کی سیاسی، سلامتی اور معاشی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، جب کہ کابینہ کو قومی زرعی ایمرجنسی پروگرام میں ہونے والی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی ،ذرائع کے مطابق کابینہ نے وزارتوں اور سینئر حکام کا’ انٹرٹینمنٹ اینڈ گفٹ‘ بجٹ ختم کرنے کا بل منظور کرلیا، اس کے علاوہ کابینہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات کا مجوزہ پلان بھی منظور کرلیا۔

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد میں سیکورٹی ہائی الرٹ!!اہم اور حساس علاقوں میں پولیس کمانڈوز تعینات کر دئیے گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، اہم …