6

پاکستان کے بڑے شہرسےافسوسناک خبر: خطرناک جنگلی جانورکے حملے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق، مگر یہ کونسا پراسرار جانورتھا ؟ سرچنگ ٹیموں کی دوڑیں لگ گئیں

ایبٹ آباد(ویب ڈیسک) جنگلی چیتے نے خیبرپختونخواہ کے ہزارہ ڈویژن میں حملے کر کے 8 سالہ سفیان نامی بچے کی جان لے لی، تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے نواحی پہاڑی علاقے نملی میرا کا رہائشی 8 سالہ سفیان گھر کے قریب کھیل رہا تھا کہ اچانک اُس پر جنگلی چیتے نے حملہ کردیا۔

سفیان کے دوستوں کی چیخ و پکار سُن کر اہل خانہ جائے وقوعہ پر پہنچے مگر حملہ اس قدر شدید تھا کہ 8 سالہ بچہ موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا۔ پولیس اور مقامی افراد نے بچے کو ایبٹ آباد کے بے نظیر آباد اسپتال منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش اہل خانہ کے حوالے کی گئی، اہل علاقہ کے مطابق گلیات اور ٹھنڈیانی میں جنگلی چیتوں کے حملے سے گزشتہ چند سالوں کے دوران 4 بچے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، محکمہ جنگلی حیات چیتوں کو انسانی آبادی سے دور رکھنے میں ناکام ہے ، دوسری جانب وائلڈ لائف حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ خونخوار چیتے کو پکڑنے کے لیے ٹیمیں نملی میرا بھیج دی گئیں ہیں، حکام کا کہنا تھا کہ انہوں نے چیتے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا اور اہلکاروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ جہاں بھی نظر آئے گولی مار دی جائے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہماری پہلی کوشش اُسے زندہ گرفتار کرنے کی ہوگی، مقتول سفیان کے والد نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چیتوں سے تحفظ فراہم کریں تاکہ مستقبل میں دوسرے بچوں کو محفوظ رکھا جاسکے، دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں جو کہ پورے واقعے کی تحقیقات کرے گی ، ہمیں لگتا نہیں ہے کہ چیتے اس طرح سرعام موجود ہوں ، مگر پھر بھی اس سکی تحقیقات ہونگی ، یاد رہے کہ جنگلی چیتے نے 8 سالہ سفیان نامی بچے کی جان لے لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں