Thursday , April 25 2019
ہوم > پاکستان > جاپان سے بڑی بریکنگ نیوز: ٹیوٹا کمپنی نے اپنے نئے ماڈل کی گاڑیاں واپس بلا لیں ۔۔ مگر کس وجہ سے ؟ پوری دنیا حیران اور پریشان ہوگئی

جاپان سے بڑی بریکنگ نیوز: ٹیوٹا کمپنی نے اپنے نئے ماڈل کی گاڑیاں واپس بلا لیں ۔۔ مگر کس وجہ سے ؟ پوری دنیا حیران اور پریشان ہوگئی

بیجنگ (ویب ڈیسک) جاپانی کار ساز کمپنی ٹیوٹا3643گاڑیاں واپس منگوائے گی۔ ان گاڑیوں کے ٹائروں میں نقائص پائے گئے ہیں جو حادثات کا باعث بن سکتے ہیں منصوبے کے مطابق ٹیوٹا موٹر چائنہ انوسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ مارکیٹ قواعد کے مطابق یہ گاڑیاں واپس منگوارہی ہے۔ان میں 2396درآمد ہونے والی لیکسز ایل

ایس500ایچ14جون 2017 اور 18جولائی 2018 کے درمیان تیار کی گئی تھیں جبکہ 1247درآمدی لیکسز ایل ایس350 نومبر2017 اور جولائی2018 کے درمیان تیار ہوئیں تھی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان گاڑیوں کے نقائص بلا معاوضہ درست کر دے گی، اس سے پہلے یہ بھی آئی تھی کہ انڈس موٹر کمپنی جو کہ پاکستان میں ٹیوٹا کے مینوفیکچرر ہیں ، نے اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔ڈالر کی قیمت میں اچانک ہوشربا اضافے کے باعث ٹیوٹا نے گاڑیوں کی بکنگ لینا بند کر دی تھی اور صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد دوبارہ بکنگ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا ۔کمپنی کا کہناہے کہ حال ہی میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث گاڑی کی مینوفیکچرنگ کاسٹ میں بھی اضافے کا باعث بنا ہے جبکہ حکومتی ڈیوٹیز اور ٹیسکز میں بھی اضافہ ہواہے اور برآمد کیے جانے والے پارٹس بھی مہنگے ہو گئے، جس کے باعث انڈس موٹرز کمپنی کیلئے یہ بہت مشکل ہو گیاہے کہ وہ اپنی پرانی قیمتیں برقرار رکھے ۔ کمپنی کاکہناتھا کہ ہم نے گاڑیوں کی بکنگ 17 اکتوبر سے دوبارہ شروع کر دی ہے ۔وہ صارفین جنہوں نے اکتوبر اور نومبر میں گاڑی لینے کیلئے پوری قیمت ادا کر رکھی ہے انہیں گاڑیاں اسی قیمت پر دی جائیں گی اور اس کا خسارہ کمپنی برداشت کرے گی تاہم وہ لوگ جنہوں نے اکتوبر ، نومبر اور دسمبر میں گاڑی حاصل کرنے کیلئے آدھی قیمت ادا کر رکھی ہے انہیں اضافے کا پچاس فیصد ادا کرنا ہو گا جو لازمی ہوگا،

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد میں سیکورٹی ہائی الرٹ!!اہم اور حساس علاقوں میں پولیس کمانڈوز تعینات کر دئیے گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، اہم …