Thursday , April 25 2019
ہوم > پاکستان > ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کی جانب سے انگلینڈ کی نیشنل فاسٹ باوٴلنگ اکیڈمی کے کوچز کو پاکستان لانے کا اعلان،پی ایس ایل کی تمام ٹیموں کے نوجوان باؤلرز کو مفت میں تربیت دلانے کی پیشکش کر دی

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کی جانب سے انگلینڈ کی نیشنل فاسٹ باوٴلنگ اکیڈمی کے کوچز کو پاکستان لانے کا اعلان،پی ایس ایل کی تمام ٹیموں کے نوجوان باؤلرز کو مفت میں تربیت دلانے کی پیشکش کر دی

ملتان (نیو ز ڈ سک ) علی ترین کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے نتائج کے باوجود ٹورنامنٹ ملتان سلطانز کیلئے زبردست تجربہ ثابت ہوا، پی ایس ایل ختم ہو گیا لیکن اصل کام اب شروع ہوا ہے، رواں ہفتے جنوبی پنجاب کے باولرز کی تربیت کیلئے انگلینڈ ویمن ٹیم کی سابق فاسٹ بولر اور نیشنل فاسٹ باولنگ اکیڈمی کی کیتھرن ڈیلٹن اور فاسٹ بولنگ کوچ آئین پونٹ آئیں گے،

کیمپ میں دیگر پی ایس ایل ٹیموں کے نوجوان فاسٹ باولر بھی شرکت کر سکتے ہیں، جبکہ بیٹنگ کےکیمپ کیلیے جنوبی افریقی آل راؤ نڈر لانس کلوزنر سے بھی بات ہو رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی ٹیم کی جانب سے توقعات کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر پانے کے بعد ٹیم کے مالک علی ترین کی جانب سے خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔ علی ترین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے نتائج کے باوجود ٹورنامنٹ ملتان سلطانز کیلئے زبردست تجربہ ثابت ہوا ہے۔ علی ترین کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ختم ہو گیا لیکن اصل کام اب شروع ہوا ہے۔علی ترین نے اعلان کیا ہے کہ رواں ہفتے جنوبی پنجاب کے باولرز کی تربیت کیلئے انگلینڈ ویمن ٹیم کی سابق فاسٹ بولر اور نیشنل فاسٹ باولنگ اکیڈمی کی کیتھرن ڈیلٹن اور فاسٹ بولنگ کوچ آئین پونٹ آئیں گے۔ ملتان میں فاسٹ باولرز کیلئے خصوصی کیمپ لگایا جائے گا۔ کیمپ میں انگلینڈ نیشنل فاسٹ باولنگ اکیڈمی کی کیتھرن ڈیلٹن اور فاسٹ بولنگ کوچ آئین پونٹ نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے۔جنوبی پنجاب کے لوگ اپنی مہمان نوازی کیلئے مشہور ہیں، اس لیے فاسٹ باولنگ کیمپ میں دیگر پی ایس ایل ٹیموں کے نوجوان فاسٹ باولر بھی شرکت کر سکتے ہیں۔ علی کا مزید کہنا ہے کہ بیٹنگ کے کیمپ کیلیے جنوبی افریقی آل راؤ نڈر لانس کلوزنر سے بھی بات ہو رہی ہے۔ جبکہ ملتان سلطانز جون تک نوجوان باصلاحیت کھلاڑیوں کی ایک ٹیم ترتیب دے کے اسے انگلینڈ لے جائے گی۔انگلینڈ میں نوجوانوں کی ٹیم انگلش کلبز اور جامعات کی ٹیموں کے ساتھ میچز کھیلے گی۔ یوں باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع ملے گا۔ ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پی ایس ایل کے دوران ٹیم کے میڈیا پارٹنرز اور دیگر اسپانسرز کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی ویب سائٹ اردو پوائنٹ بھی پی ایس ایل 4 کے دوران ملتان سلطانز کی میڈیا پارٹنر تھی۔

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد میں سیکورٹی ہائی الرٹ!!اہم اور حساس علاقوں میں پولیس کمانڈوز تعینات کر دئیے گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، اہم …