Thursday , April 25 2019
ہوم > پاکستان > پاکستانی اپنے پر پرزے ٹائٹ کر لیں رمضان المبارک میں مہنگائی کا ایک اور بم گرنے والا ہے

پاکستانی اپنے پر پرزے ٹائٹ کر لیں رمضان المبارک میں مہنگائی کا ایک اور بم گرنے والا ہے

اسلام آباد (نیو زڈیسک) رمضان المبارک کے مقد س مہینے کی آمد میں دو ماہ سے بھی کم مدت کا وقت رہ گیا ہے۔تاہم اب عوام مہنگائی کا ایک اور زور دار جھٹکا برداشت کرنےکےلئے تیا ر ہوجائیں ۔ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے عام استعمال کی اشیا کی قیمتیں ہوشربا حد تک بڑھا دی گئی ہیں۔

گھی، چائے اور مشروبات سمیت روز مرہ کی کئی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جو 4 سے 175 روپے تک ہے، کوکنگ آئل کے مختلف برانڈ میں 9 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا ہے جب کہ گھی 5 روپے فی کلو تک مہنگا کردیا گیا،اس کے علاوہ چائے 6 روپے سے 65 روپے اور مشروبات کی قیمتوں میں 7 روپے سے 21 روپے تک اضافہ کیا گیا جب کہ کیچپ 4 روپے سے 24 روپے اور ٹوتھ پیسٹ 5 روپے تک مہنگا کردیا گیا ہے، کپڑے دھونے کا صرف 9 روپے سے 30 روپے، شیمپو 30 روپے سے 40 روپے اور جوتوں کی پالش 10 روپے تک مہنگی کردی گئی۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا جس کے بعد قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ہوگیا ہے، یاد رہے کہ اس سے قبل یہ بھی خوشخبری آئی تھی کہ موجودہ حکومت کے یو ٹیلیٹی اسٹورز کا رپوریشن کے ساتھ کیے گئے وعدے کے مطابق 14 ارب کے بیل آ ئوٹ پیکیج دینے کے بجائے پاکستان بھر میں زیادہ نقصان پہنچانے والے 439یو ٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کے فیصلے نے یو ٹیلیٹی اسٹور ملازمین کی مشکلات میں اضافہ کر دیاہے،ان یو ٹیلیٹی اسٹور ز پر کام کرنے والے 12سو سے زائد ملازمین کا مستقبل دائو پر لگ گیا، ملازمین نے احتجاج کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا تو یوٹیلیٹی اسٹور ملازمین کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس پر حکومت نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا ، اور اب یہ خبر آئی ہے ۔حیران کن بات یہ ہے کہ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی جانب سے دو ارب روپے کی ریلیف کے بعدکیا گیا ہے،

یہ بھی دیکھیں

سری لنکامیں 350سے زائدلوگوں کوہلاک کرکے کس چیز کا بدلہ لیا،گرفتاردہشتگردوں کے اعتراف سے دنیابھرمیں ہلچل مچ گئی

کولمبو(ویب ڈیسک) گزشتہ دنوں سری لنکا میں پے درپے متعدد بم دھماکے ہوئے جن میں …