8

دنیا میں شدت پسندی بڑھنے لگی ۔۔ طلبہ کی بس کو اغوا کرکے جلانے کی کوشش ، 12طالب علموں بارے تشویشناک خبر

روم(نیو ز ڈیسک)اٹلی میں سیکیورٹی فورسز نے طلبہ کو اغوا کرکے جلانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سینیگالی نژاد اطالوی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے، واقعے میں بارہ بچے جھلس کر زخمی بھی ہوئے۔ تفصیلات کے واقعہ گذشتہ روز اٹلی کے شہر میلان میں پیش آیا تھا، جہاں اسکول وین ڈرائیور نے بچوں سے بھری بس کو آگ لگائی تھی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ 12 طالب علم معمولی زخمی ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ڈرائیور نے پہلے بچوں کو چاقو دکھاکر ڈرانے کی کوشش کی، لیکن پولیس کو پیچھے آتا دیکھ کر اس نے بس پر آتشگیر مادہ چھڑک کر آگ لگائی،پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو بس کے شیشے توڑ کا بحفاظت نکالا، جبکہ اس دوران بارہ بچے جھلس کر معمولی زخمی ہوئے۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ سینیگالی نژاد اطالوی ڈرائیور بحیرہ روم میں تارکین وطن کی ہلاکت کا بدلہ لینا چاہتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں