6

بھارت میں خوفناک بم دھماکہ، متعدد افراد نشانہ بن گئے ، ہر طرف چیخ وپکار

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بھارت میں خوفناک بم دھماکہ، متعدد افراد نشانہ بن گئے ، ہر طرف چیخ وپکار۔۔ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک کار بم دھماکے میں 9 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔بھارتی خبر ایجنسی اے این آئی کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بیجا پور میں نکسل وادیوں نے مسافر کار کو آئی ای ڈی بلاسٹ سے اڑادیا۔

بیجاپور کے پولیس سپریٹنڈنٹ گووردھن رام ٹھاکر نے خبر ایجنسی پی ٹی آئی سے گفتگو میں بتایاکہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق دیپال گاؤں کے قریب اس وقت ہوا جب کچھ لوگ ایس یو وی گاڑی میں قریبی ضلع دانتی واڑا جارہے تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت کار میں سوار تمام 9 افراد زخمی ہوگئے جنہیںہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت سخت تشویشناک ہےبھارتی ٹی وی انڈیا ٹوڈے کے مطابق پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ نکسل وادیوں نے سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی لیکن غلطی سے سویلین گاڑی کو اڑا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں