31

قانون کا بول بالا ۔۔سائے کی طرح عمران خان کے ساتھ رہنے والی شخصیت اور پی ٹی آئی کے سینئر ترین رہنما قتل کے جرم میں گرفتار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )قانون کا بول بالا ۔۔سائے کی طرح عمران خان کے ساتھ رہنے والی شخصیت اور پی ٹی آئی کے سینئر ترین رہنما قتل کے جرم میں گرفتار۔۔بورے والا میں قتل کیس میں پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے نائب صدر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے نائب صدر خالد چوہان کو قتل کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

خالد چوہان تین افراد کے قتل کیس میں نامزد ہیں۔ یاد رہے کہ بورے والا میں دو روز قبل لاری اڈہ پر دو ٹرانسپورٹ گروپس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھاجس کی زد میں آ کر تین راہ گیر جاں بحق ہو گئے تھے جس کا مقدمہ تھانہ سٹی بورے والا میں دہشتگردی ایکٹ ، قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔اس مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے نائب صدر خالد چوہان سمیت ان کے بھائی ذوالفقار چوہان اور ان کے دو کزن بھی نامزد ہیں۔رات گئے ان کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے کے بعد قانون کی بالادستی کا وعدہ کیا تھا اور عوام سے کہا تھا کہ اس ملک میں قانون کی بالادستی لائیں گے جس کے تحت طاقتور اور غریب کے لیے ایک ہی قانون ہو گا اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہو گا بلکہ اصل بالادستی قانون کی ہو گی۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں قانون کی بالادستی کی واضح مثالیں موجود ہیں۔ آج صبح ہی مشال خان قتل کیس میں بھی پی ٹی آئی کے کونسلر کو سزا سنائی گئی ہے۔ پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مشال قتل کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے کونسلر عارف اور اسد کو عمر قید کی سزا سنائی جبکہ کیس میں نامزد اظہار اللہ اور صابر مایار کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔یاد رہے کہ مردان کے 23 سالہ طالب علم مشال خان پر توہین مذہب کا الزام لگا کر مشتعل ہجوم نے تشدد کر کے اسے قتل کردیا تھا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں