22

تاریخ رقم : یوم پاکستان کے موقع پر نئی دلی میں پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا ، پاکستان زندہ باد کے نعرے

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی تقریب ہوئی، شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، نیویارک، ابوظہبی اور سری لنکا میں بھی پاکستان ڈے کی تقریبات منعقد کی گئیں۔نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب ہوئی، شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر میں بھی یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب ہوئی جس میں ملیحہ لودھی سمیت دیگر سفارتی اہلکار شریک ہوئے، اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کے حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔ ابوظہبی میں پاکستانی کمیونٹی نے یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب سجائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں