5

23 مارچ کے موقع پر نریندر مودی کا پیغام ، شاہ محمود قریشی نے ایسا جواب دے دیا کہ پاکستان کی ایک بار پھر پوری دنیا میں بلے بلے ہوگئی

ملتان (نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں ،ہم امن کے راستے پر چلنے کیلئے تیار ہیں ، پاکستان نے پہلے بھی امن کو ترجیح دی اور اب بھی دیتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ بھارت

نے جارحیت کی تو ہم دفاع کا حق رکھتے ہیں ، ہم اپنا دفاع کریں گے اور باوقار طریقے سے کریں گے ، کشیدگی کم کرنے میں چین نے بھر پور کردار ادا کیا ہے ۔شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ بھارت بہت سارے معاملات اقوام متحدہ لے جانا چاہتی ہے ، چین کل بھی پاکستان کے ساتھ تھا اور آج بھی پاکستان کے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کی ضروریات کو اہمیت دیتا ہے اور دیتا رہے گا ،چین نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا ہے ۔بھارت میں الیکشن تک اتارچڑھاو¿دکھائی دےگا، بھارت پاکستان کو ہر فورم پر اکیلا کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ بلاول سے کہتاہوں،آپ اپنے تشویش لکھ کربھجوائیں،بلاول بتائیں،کالعدم تنظیموں سے متعلق کیا حکمت عملی اپنائی جائے۔ سیاسی جماعتیں آپس میں اتحادبناتی رہتی ہیں،یہ ان کاسیاسی حق ہے،مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی نے اگر سیاسی اتحادکرنے کا فیصلہ کرلیاہے تو یہ ان کاحق ہے،اعتزازاحسن کہتے ہیں جب بھی پیپلزپارٹی ن لیگ کے قریب گئی ہے پیپلزپارٹی کونقصان ہواہے،پیپلزپارٹی کانظریاتی کارکن ن لیگ کےساتھ نہیں چلنا چاہتا ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم کی اجازت سے نیشنل ایکشن پلان کے معاملے پرزرداری او ر شہباز شریف کوخط لکھا،آصف زرداری اورشہبازشریف کوکہا کہ قومی سلامتی کیلئے آئیں اوربات کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں