10

بریکنگ نیوز : سندھ سے غائب ہونے والی دو ہندو لڑکیاں اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں؟ پتا چل گیا

بہاولپور(نیوز ڈیسک) صوبہ سندھ کے شہر ڈہر کی سے لاپتہ ہونے والی دونوں ہندو لڑکیوں کا معمہ اب حل ہوتا ہوا نظر آ رہاہے کیونکہ دونوں نوجوان لڑکیوں کی جانب سے بہاولپور کی ایک عدالت میں تحفظ کی درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔ نجی ٹی وی جیونیوزکے مطابق دونوں لڑکیوں کے مبینہ اغواءکا

مقدمہ ڈہرکی میں درج کیا گیا تھا تاہم 22 مارچ کو دونوں لڑکیوں نے منظر عام پر آکر نکاح کر لیا تھا ، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بہنوں نے میڈیا کے سامنے اپنی مرضی سے نکاح کا اعتراف کیا تھا۔ یاد رہے کہ کچھ دیر قبل بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے سندھ سے مبینہ طور پر اغواءہونے والی ہندو لڑکیوں سے متعلق پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر سے رپورٹ طلب کر لی ہے جس پر پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری میدان میں آئے اور انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے، یہ مودی کا بھارت نہیں جہاں اقلیتوں سے ناروا سلوک کیا جاتا ہے، یہ عمران خان کا نیا پاکستان ہے، یہاں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں